
ویڈیو گریب
غازی آباد کے اندرا پورم تھانہ حلقہ کے کنوانی گاؤں میں جمعرات کی دوپہر اچانک آگ لگنے سے ہر طرف افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ اس آگ میں 500 سے زائد جھگیاں دیکھتے ہی دیکھتے شعلہ بن گئیں۔ آگ کی لپٹیں اتنی اونچی تھیں کہ دور سے ہی دکھائی دے رہی تھیں۔ اس آتشزدگی واقعہ میں تقریباً 6 بچے لاپتہ ہو گئے ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔ حالانکہ بچوں کے لاپتہ ہونے سے متعلق کسی افسر نے ابھی تک تصدیق نہیں کی ہے۔
Published: undefined
آگ لگنے کے فوراً بعد جھگیوں میں رکھے رسوئی گیس سلنڈر ایک ایک کر پھٹنے لگے، جس سے لوگوں میں چیخ و پکار مچ گئی۔ دھماکوں کی آواز سے پورے علاقے میں دہشت کا ماحول پیدا ہو گیا اور لوگ اِدھر اُدھر بھاگتے دکھائی دیے۔ آتشزدگی کی خبر ملتے ہی مقامی پولیس فورس اور فائر بریگیڈ محکمہ کی کئی ٹیمیں فوراً موقع پر پہنچیں۔ فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے بلاتاخیر آگ بجھانے کا کام شروع کر دیا۔
Published: undefined
آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی درجنوں گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور اپنا کام شروع کر دیا۔ آگ پر پوری طرح سے قابو پانے میں کئی گھنٹے لگنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، کیونکہ آگ بڑے علاقہ میں پھیل چکی ہے۔ آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ حالانکہ یہ جانکاری سامنے آ رہی ہے کہ کباڑ کے گودام میں آگ لگی تھی، جس کے بعد یہ جھگیوں میں پھیلتی چلی گئی۔
Published: undefined
پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے جنگی سطح پر بچاؤ کام شروع کر دیا ہے۔ آگ بجھانے کے لیے لگاتار پانی کی بوچھاریں بھی کی جا رہی ہیں۔ تقریباً ایک درجن سے زیادہ واٹر ٹنڈر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ مقامی باشندوں نے بھی اپنی جان جوکھم میں ڈال کر آگ بجھانے میں مدد کی کوشش کی۔ ضلع مجسٹریٹ، ڈی سی پی، سٹی ایس پی، سی ایف او، سی ایم او سمیت دیگر افسران بھی موقع پر موجود ہیں۔
Published: undefined
اس خوفناک آتشزدگی واقعہ میں سینکڑوں کنبوں کا آشیانہ اجڑ گیا ہے۔ ان کے سامنے کھانے پینے اور رہنے کا بحران پیدا ہو گیا ہے۔ آگ سے ہوئے شدید نقصان کا اندازہ فی الحال نہیں لگایا جا سکا ہے۔ پولیس نے آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تفصیلی جانچ شروع کر دی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ کنوانی گاؤں میں لگی آگ کے دوران بڑی تعداد میں رہائشی اپنے کام پر گئے ہوئے تھے۔ جھگیوں میں چھوٹے بچے اور خواتین ہی موجود تھیں۔ اچانک پھیلی آگ کی وجہ سے لوگوں کو بھاگنے یا سامان اور گھر والوں کو بچانے کے لیے بہت کم وقت میسر ہوا۔ کسی طرح بھاگ کر لوگوں نے جان بچائی، لیکن ان کے سامان خاک ہو گئے۔
Published: undefined