قومی خبریں

جمعیۃ علما ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نےاستعفی کیوں دیا

مولانا محمود مدنی نے جو استعفی جمعیۃ علما ہند کے صدر قاری منصور پوری کو ارسال کیا ہے اس میں لکھا ہے کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفی پیش کر رہے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا جمعۃ علما ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی

جمعیۃ علما ہند کے جنرل سکریٹری محمود مدنی نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنا استعفی تنظیم کے قومی صدر قاری عثمان منصور پوری کو بھیج دیا ہے۔ استعفی دینے کی وجہ کو لے کر لوگوں میں تذبذب کی صورت حال پائی جا رہی ہے کیونکہ کسی کو یہ سمجھ نہیں آ رہا ہے کہ اچانک وہ اس طرح سے مستعفی کیوں ہو گئے۔

مولانا محمود مدنی نے جو استعفی جمعیۃ علما ہند کے صدر قاری منصور پوری کو ارسال کیا ہے اس میں لکھا ہے کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفی پیش کر رہے ہیں۔ جب محمود مدنی سے استعفی کے حوالہ سے وضاحت طلب کی گئی تو انہوں نے کہا کہ جو انہوں نے استعفی میں لکھا ہے وہی ان کی وضاحت ہے۔

Published: 16 Jan 2019, 10:10 PM IST

کیا جمعیۃ علما ہند کے قومی صدر قاری منصور پوری ان کی بات نہیں مان رہے تھے یا پھر محمود مدنی کی دباؤ بنانے کی سیاست ہے جس کی وجہ سے انہوں نے یہ قدم اٹھایا۔ ایسے کئی سوالات ہیں جو اس وقت لوگوں کے ذہن میں گردش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ جمعیۃ علما ہند میں جب سے شگاف پیدا ہوا ہے تو اس کے ایک دھڑے کو محمود مدنی اور دوسرے کو ان کے چچا ارشد مدنی چلا رہے تھے۔ اگر محمود مدنی کا استعفی تنظیم کو ایک کرنے کی سمت میں پیش کیا گیا ہے تو اس سے لوگوں کے درمیان ایک مثبت پیغام جائے گا۔ کوئی دوسری صورت اس تنظیم کو مضحکہ خیز صورت حال میں بھی پہنچا سکتی ہے۔

Published: 16 Jan 2019, 10:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 16 Jan 2019, 10:10 PM IST