
جین-زی طبقہ کی نمائندگی کرنے والی تنظیم ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ (سی جے پی) کے بانی ابھیجیت دپکے نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعہ کی شام 5 بجے کناٹ پلیس کے سنٹرل پارک میں ترنگا لے کر پہنچیں۔ یہ مارچ خاص طور سے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو ہٹانے کا مطالبہ اور ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) میں مبینہ بے ضابطگیوں کی مخالفت میں نکالا جائے گا، جسے ’لہرا دو ترنگا‘ نام دیا گیا ہے۔
اس اپیل کو پیش نظر رکھتے ہوئے دہلی پولیس نے بھی عوام کے سامنے ایک خاص گزارش کی ہے۔ کناٹ پلیس اور آس پاس حکم امتناع کے نفاذ کا حوالہ دیتے ہوئے پولیس نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ مارچ میں شامل نہ ہوں۔ پولیس کے مطابق بی این ایس ایس کی دفعہ 163 کے تحت پابندیاں نافذ ہیں۔ علاوہ ازیں این ڈی ایم سی نے بھی انتظامی وجوہات سے 16 اور 17 اکتوبر کو سنٹرل پارک بند رکھنے کی جانکاری دی ہے۔
ابھیجیت دپکے اور دہلی پولیس کی اپیل کے درمیان دہلی ٹریفک پولیس نے ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ ایڈوائزری کے مطابق سنٹرل دہلی کے کئی اہم راستوں پر آج دوپہر 3 بجے سے ٹریفک بری طرح متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔ ٹریفک پولیس نے لٹینس دہلی اور کناٹ پلیس کی طرف آنے جانے والے لوگوں کو 21 اہم راستوں سے بچنے اور اپنے سفر کا منصوبہ پہلے سے بنانے کا مشورہ دیا ہے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
تصویر آئی اے این ایس