قومی خبریں

گورو گگوئی نے سنبھالا آسام کانگریس کا عہدہ، سال 2026 کے اسمبلی انتخابات کی قیادت کے لیے تیار

گورو گگوئی نے آسام کانگریس کی صدارت سنبھالی، آئندہ اسمبلی انتخابات کی قیادت کریں گے۔ پارٹی نے مساوات اور شمولیت کے اصول پر کام جاری رکھنے کا وعدہ کیا ہے

<div class="paragraphs"><p>گورو گگوئی / ویڈیو گریب</p></div>

گورو گگوئی / ویڈیو گریب

 

گوہاٹی: آسام کے رکن لوک سبھا گورو گگوئی نے منگل کو آسام کانگریس کے نئے صدر کے طور پر اپنا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ وہ آئندہ سال ہونے والے اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی قیادت کریں گے۔ پارٹی کی قیادت کی یہ ذمہ داری انہوں نے ریاستی کانگریس کے سابق صدر بھوپین کمار بورا سے لی، جنہوں نے تین سال سے زائد عرصے تک پارٹی کی قیادت کی۔

Published: undefined

اس موقع پر کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری جتیندر سنگھ اور ریاستی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر دیو ورت سکیا سمیت کئی سینئر رہنما بھی موجود تھے۔ گورو گگوئی نے اپنی ذمہ داری سنبھالنے سے قبل کاماخیا مندر میں حاضری دی اور اپنے جذبات کو تازہ کیا۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے گورو گگوئی نے کہا کہ پارٹی ہمیشہ مساوات اور شمولیت کے اصولوں پر کاربند رہے گی۔ انہوں نے کہا، "ہم مہاتما گاندھی، جواہر لال نہرو، ہیتیشور سکیا اور ترون گگوئی جیسے رہنماؤں کی نظریات سے متاثر ہو کر پارٹی کو آگے بڑھائیں گے۔"

Published: undefined

گورو گگوئی کو گزشتہ ہفتے پارٹی کی مرکزی قیادت نے آسام کانگریس کی صدارت کے لیے منتخب کیا تھا۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا جب آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنت بسوا شرما نے گگوئیکی برطانوی اہلیہ کو پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی سے مبینہ تعلقات کے حوالے سے نشانہ بنایا تھا۔

گزشتہ ہفتے گورو گگوئی دہلی سے اپنے حلقہ انتخاب زورہٹ پہنچے تھے اور وہاں سے شوا سگر سے گواہاٹی تک تین روزہ دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران وہ مختلف مقامات جیسے تیٹا بور، زورہٹ، ناگاوں، موریگاوں اور جاگیروڈ میں پارٹی کارکنوں سے ملے اور اپنے حامیوں سے خطاب کیا۔

گورو گگوئی کی قیادت میں کانگریس کو آسام کی سیاست میں نیا جوش اور ولولہ ملنے کی امید کی جا رہی ہے، خاص طور پر اگلے سال کے اسمبلی انتخابات کے تناظر میں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined