
ہتھکڑی، تصویر آئی اے این ایس
ہندوستانی جانچ ایجنسیوں کو بیرون ممالک میں چھپے مجرمین کو گرفتار کرنے میں لگاتار کامیابیاں مل رہی ہیں۔ سی بی آئی کو انٹرپول کی مدد سے یو اے ای میں چھپے مطلوبہ بھگوڑے انل کمار ریڈی کو بھی ہندوستان لانے میں کامیابی مل گئی ہے۔ یہ مجرم آندھرا پردیش میں کئی سنگین معاملوں میں ملزم ہے۔ انل کمار ریڈی پر دھوکہ دہی، مجرمانہ دھمکی جیسے کئی سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ آندھرا پردیش پولیس کو طویل مدت سے اس کی تلاش تھی۔ وہ قانون سے بچنے کے لیے یو اے ای میں جا کر چھپ گیا تھا۔
Published: undefined
آندھرا پردیش پولیس کی گزارش پر سی بی آئی نے 5 ستمبر 2022 کو انل ریڈی کے خلاف انٹرپول ریڈ نوٹس جاری کروایا تھا۔ سی بی آئی کی اسپیشل یونٹ نے وزارت خارجہ اور ابوظبی کے افسران کے ساتھ مل کر یہ کارروائی کی۔ اسی ریڈ نوٹس کی بنیاد پر یو اے ای کے افسران نے انل کمار ریڈی کو اپنے ملک میں پکڑ لیا۔ گرفتاری کے بعد یو اے ای نے اسے ہندوستان کو سونپنے کا فیصلہ کیا۔ جمعرات کو دبئی پولیس کی ایک ٹیم اسے حیدر آباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لے کر آئی۔ یہاں سبھی ضروری کاغذی کارروائی پوری کرنے کے بعد اسے آندھرا پردیش پولیس کی ٹیم کو سونپ دیا گیا۔
Published: undefined
بیرون ممالک سے ہندوستانی جانچ ایجنسیوں کے افسران کا تال میل گزشتہ ماہ بھی دیکھا گیا تھا جب سی بی آئی نے ملیشیا کے ساتھ مل کر ایک بڑا آپریشن انجام دیا تھا۔ تب انٹرپول ریڈ نوٹس والے 3 مجرموں کو ہندوستان سے ملیشیا بھیجا گیا تھا۔ ان کے نام شری دھرن سبرمنیم، پرتیف کمار سیلوراج اور نویندرن راج کمارسن ہیں۔ ملیشیائی افسران کے مطابق یہ تینوں منظم جرائم کے سنگین معاملوں میں شامل تھے۔ ان پر غیر قانونی طریقے سے پیسہ اور طاقت حاصل کرنے کا الزام تھا۔ یہ تینوں برطانیہ سے ممبئی ایئرپورٹ پہنچے تھے، لیکن ریڈ نوٹس ہونے کے سبب امیگریشن افسران نے انھیں ہندوستان میں داخل نہیں ہونے دیا۔ اس کے بعد ملیشیا نے ہندوستان سے ان جرائم پیشوں کو واپس بھیجنے کی گزارش کی۔ 25 جنوری کو رائل ملیشیا پولیس کی ایک ٹیم ممبئی پہنچی۔ سی بی آئی اور دوسری ہندوستانی ایجنسیوں کے تال میل سے تینوں جرائم پیشوں کو بہ حفاظت ملیشیائی ٹیم کے سپرد کیا گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined