قومی خبریں

دہلی میں کورونا کے 212نئے معاملے، 25کی موت

دہلی میں کورونا کی پازیٹیویٹی شرح اب 0.27فیصد رہ گئی ہے، متاثرین کی تعداد صحت یاب ہونے والوں سے کم۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی 

راجدھانی دہلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 212نئے معاملے سامنے آئے اور 25مزید مریضو ں کی موت ہوگئی لیکن راحت کی یہ ہے کہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ رہی اور یہ تعداد 516تک پہنچ گئی۔

Published: undefined

راجدھانی میں نئے معاملات کے مقابلہ میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے سے فعال معاملات میں کمی درج کی گئی ہے۔ دہلی میں بدھ کو فعال معاملات 329مزید کم ہوکر 2,749رہ گئے۔

Published: undefined

دہلی کے محکمہ صحت کی طرف سے جاری بلیٹن کے مطابق اسی مدت میں 212نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 14,31,710تک پہنچ گئی ہے جبکہ 516مزید مریضوں کے صحت یاب ہوجانے سے اس وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 14,04,085ہوگئی۔دہلی میں کورونا کی پازیٹیویٹی شرح اب 0.27فیصد رہ گئی ہے۔

Published: undefined

اس دوران 25مزید مریضوں کی موت ہوجانے سے اموات کا اعدادو شمار 24,876پر پہنچ گیا۔ راجدھانی میں اموات کی شرح محض 1.74فیصد رہ گئی ہے۔ اموات کے معاملے میں پورے ملک میں دہلی چوتھے نمبر پر ہے۔

Published: undefined

راجدھانی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 77,891نمونے ٹیسٹ کئے گئے۔ اس درمیان راجدھانی میں پابندی شدہ علاقوں کی تعداد کم ہوکر اب 6169رہ گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined