قومی خبریں

دہلی میں کل کورونا کے صرف 585 نئے معاملہ اور21 اموات

اس دوران مزید 21 مریضوں کی موت ہونے سے ہلاکتوں کے اعداد و شمار 10,557 پہنچ گئی ہے۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی 

دارالحکومت دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے مقابلے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہونے سے فعال کیسز میں کمی کا دور جاری ہے اور اب ان کی تعداد کم ہو کر تقریباً 5,200 رہ گئی ہے۔

Published: undefined

دہلی میں منگل کے روز فعال کیسز 153 مزید کم ہو کر 5,358 رہ گئے۔ دارالحکومت میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے سے فعال کیسز میں کمی درج کی گئی ہے۔

Published: undefined

دہلی کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری بلیٹن کے مطابق دریں اثناء 585 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی کل تعداد 6,25,954 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 717 اور مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 6,10,039 ہو گئی۔

Published: undefined

اس دوران مزید 21 مریضوں کی موت ہونے سے ہلاکتوں کے اعداد و شمار 10,557 پہنچ گئی ہے۔ دارالحکومت میں شرح اموات محض 1.69 فیصد رہ گئی ہے۔ ہلاکتوں کے کیسز پورے ملک میں دہلی چوتھے مقام پر ہے۔

Published: undefined

دارالحکومت میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 80,565 سیمپل کا ٹیسٹ کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی اب تک ہوئے ٹیسٹ کی تعداد بڑھ کر 87.40 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ فی 10 لاکھ آبادی پر ٹیسٹ کا اوسط 4,60,020 ہے۔

Published: undefined

اس درمیان دارالحکومت میں کنٹینمنٹ زون کی تعداد میں تخفیف کا دور جاری ہے۔ فی الحال دہلی میں کنٹینمنٹ زون کی تعداد 3,874 ہو گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined