قومی خبریں

سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کے لئے ہندوستان کا دعوی، فرانس کی حمایت

فرانسیسی وزیر دفاع فلورنس پارلی نے کہا ہے کہ ان کا ملک اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت کے ہندوستان کے دعوے کی حمایت کرتا ہے

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: فرانسیسی وزیر دفاع فلورنس پارلی نے کہا ہے کہ ان کا ملک اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت کے ہندوستان کے دعوے کی حمایت کرتا ہے۔

مسز پارلی جمعرات کو فرانس سے خریدی گئی 36 رافائل لڑاکا طیاروں کی پہلی کھیپ کے پانچ طیارروں کو باقاعدہ طور پر شامل کرنے کے لئے جمعرات کے روز ایک تقریب میں شریک ہوئیں ،اس موقع پرانہوں نے کہا’’فرانس اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت کے لئے ہندوستان کے دعوے کی تائید کرتا ہے‘‘۔

Published: undefined

امبالہ میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اپنی فرانس کی ہم منصب فلورنس پارلی کے ہمراہ

مسز پارلی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے میک ان انڈیا پروگرام کی حمایت اور اس میں شامل ہونے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ’’آبدوزوں اور دیگر دفاعی سازوسامان کی تیاری کے نقطہ نظر سے میک ان انڈیا پروگرام فرانسیسی دفاعی کمپنیوں کے لئے بہت اہم ہے ہے اب بہت سی فرانسیسی کمپنیاں ہندوستان میں اپنے دفاتر بناکر اپنے دفاعی سازوسامان کو ڈیزائن کررہی ہیں۔ مجھے امید ہے کہ ان کمپنیوں کو یہاں مکمل تعاون اور مدد ملے گی۔

Published: undefined

فرانسیسی وزیر دفاع نے کہا آج کا دن دونوں ممالک کے لئے ایک کامیابی ہے۔ ہم مل کر ہندوستان اور فرانسیسی دفاعی تعلقات کا ایک نیا باب لکھ رہے ہیں۔ رافائل ایک طاقتور طیارہ ہے جو ایئر فورس کو نئی طاقت دے گا۔ رافائل کا استعمال مالی میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو ختم کرنے کے لئے بھی استعمال کیا گیا تھا۔‘‘ انہوں نے یقین دلایا کہ فرانس معاہدہ کے تحت جلد ہی باقی 31 رافائل لڑاکا طیارے ہندوستان کے حوالے کردے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined