قومی خبریں

گجرات کے 4 میٹرو شہروں میں رات کے کرفیو کو جاری رکھنے کا اعلان

گجرات ریاست کے احمدآباد، بڑودہ، سورت اور راجکوٹ میں منگل 16 فروری سے 28 فروری تک رات کا کرفیو صبح 6 بجے تک نافذ رہے گا۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی 

گجرات میں کورونا وائرس کے معاملے گھٹنے کے باوجود ریاست کے چاروں میٹرو شہروں میں رات کا کرفیو 28 فروری تک جاری رہے گا، تاہم، یہ کل سے رات 11 بجے کی بجائے رات 12 بجے شروع ہوگا۔
محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری پنکج کمار نے آج بتایا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے احتیاطی تدبیر کے تحت ریاست کے احمدآباد، بڑودہ، سورت اور راجکوٹ میں منگل 16 فروری سے 28 فروری تک رات کا کرفیو صبح 6 بجے تک نافذ رہے گا۔

Published: undefined

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 249 نئے متاثرین پائے گئے ہیں اور 280 متاثرہ افراد کو اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے اور کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ ریاست میں اب زیر علاج مریض 1708 رہ گئے ہیں۔ 27 افراد وینٹیلیٹر یعنی لائف سپورٹ سسٹم پر ہیں۔ آج ریاست میں مجموعی طور پر 5027 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ہیں اور ایسے لوگوں کی کل تعداد اب بڑھ کر 796659 ہوگئی ہے۔

Published: undefined

ریاست کے وزیر اعلی وجے روپانی کے بھی کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے اور وہ اسپتال میں داخل ہیں۔ واضح رہے دو دن قبل وجے روپانی ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے بیہوش ہو گئے تھے جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ۔اسپتال میں جانچ کے بعد پتہ لگا کہ وہ کورونا پازیٹو ہیں۔ ان سے رابطہ میں والے لوگ اب پریشان ہیں ۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined