
تصویر بشکریہ آئی اے این ایس
ہماچل پردیش کے ضلع کلو میں ایک سیاحتی گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی۔ یہ حادثہ بنجار پولیس تھانہ علاقے کے تحت سوجھا کے قریب پیش آیا، جب ایک گاڑی بے قابو ہو کر سڑک سے کئی فٹ نیچے گہری کھائی میں جا گری۔ اس واقعے نے ایک بار پھر پہاڑی علاقوں میں سڑکوں کی حفاظت اور ڈرائیونگ کے معیار پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
Published: undefined
ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی جس کا نمبر یہ بتایا جا رہا ہے DL1BC 4958 میں کل 22 افراد سوار تھے، جن میں زیادہ تر سیاح شامل تھے۔ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ گاڑی کے کھائی میں گرنے کے بعد موقع پر چیخ و پکار مچ گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (DDMA) کلو اور پولیس کی ٹیمیں فوراً جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
Published: undefined
بچاؤٹیموں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں 22 میں سے 18 افراد کو بحفاظت کھائی سے نکال لیا گیا۔ تاہم، ڈپٹی کمشنر انوراگ چندر نے تصدیق کی ہے کہ اس المناک حادثے میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن میں 2 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں۔
Published: undefined
تمام زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال بنجار منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم ان کا علاج کر رہی ہے۔ حکام کے مطابق اب ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کلو کے مطابق یہ ریسکیو آپریشن ضلعی انتظامیہ، پولیس، محکمہ مال، فائر بریگیڈ، محکمہ صحت اور مقامی لوگوں کے باہمی تعاون سے انجام دیا گیا۔ مقامی افراد نے بھی امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، جس کی ہر طرف تعریف کی جا رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined