قومی خبریں

دہلی میٹرو کے چوتھے مرحلے کو منظوری

مرکزی حکومت نے دہلی میٹرو نیٹ ورک کی توسیع کے چوتھے مرحلے کو منظوری دے دی ہے جس کےتحت تین میٹرو ٹرین کوریڈور بنائے جائیں گے۔ ان پر 24 ہزار 948.65 کروڑ روپیے کی لاگت آئے گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے دہلی میٹرو نیٹ ورک کی توسیع کے چوتھے مرحلے کو منظوری دے دی ہے جس کےتحت تین میٹرو ٹرین کوریڈور بنائے جائیں گے۔ ان پر 24 ہزار 948.65 کروڑ روپیے کی لاگت آئے گی۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں آج یہاں کابینہ کی میٹنگ میں اس تجویز کو منظوری دی گئی۔ چوتھے مرحلے میں ایئروسٹی سے تغلق آباد، آر کے آشرم سے جنک پوری پچھم اور موج پور سے موکُندپور کے درمیان مجموعی طور 61.689 کلومیٹر لمبی لائن بچھائی جائے گی۔ اس میں سے 22.359 کلو میٹر لمبی لائن زیر زمین اور 39.320 کلومیٹر لمبی لائن ایلیویٹیڈ ہوگی۔

ان تینوں لائنوں پر 46 اسٹیشن بنائے جائیں گے جن میں 17 زیر زمین اور 29 ایلیویٹیڈ ہوں گے۔ ان لائنوں کی تعمیر دہلی میٹرو ریل کارپوریشن لمیٹیڈ کے ذریعے خصوصی آلات سے کی جائے گی جس جس میں مرکز اور دہلی حکومت کی 50۔50 فیصد حصہ داری ہوگی۔
ایئروسٹی سے تغلق آباد کے درمیان 15 اسٹیشن ایئروسٹی، مہیپال پور، وسنت کنج سیکٹر ڈی، مسعود پور، کشن گڑھ، مہرولی، لاڈو سرائے، ساکیت جی بلاک، امبیڈکرنگر، خان پور، تگڑی، آنند مئی مارگ جنکشن، تغلق آباد ریلوے کالونی اور تغلق آباد ہوں گے۔

Published: undefined

آر کے آشرم سے جنک پوری پچھم لائن پر 25 اسٹیشن آر کے آشرم، موتیاخان، صدر بازار، پُلبنگش، گھنٹہ گھر، سبزی منڈی، راج پورہ، ڈیراوال نگر، اشوک وہار، آزاد پور، موکُندپور، بھلسوا، مقبرہ چوک، بادلی موڑ، اتری پریتم پورہ، پرشانت وِہار، مدھوبن چوک، دیپالی چوک، پشپانجلی اینکلیو، پچھم اینکلیو، منگول پوری، پیراگڑھی، چوک، پچھم وہار، میراباغ، کیشوپور، کرشن پارک ایکسٹینشن اور جنک پوری پچھم ہوں گے۔

موج پور سے موکُندپور لائن پر مجموعی طور پر 6 اسٹیشن یمنا وہار، بھجن پورہ، کھجوری خاص، سور گھاٹ، جگت پور گاؤں اور براڑی ہوں گے۔

ان لائنوں کے بننے کے بعد دار الحکومت کے باقی ماندہ حصوں میں سے کئی میٹرو نیٹ ورک سے جڑ جائیں گے اور بڑی تعداد میں مسافروں کو اس سے فائدہ ہوگا۔ انٹر چینج اسٹیشنوں کی تعداد بڑھنے سے مسافر زیادہ مقامات سے میٹرو ٹرین بدل سکیں گے۔ سڑکوں پر بھی نقل و حمل کا بوجھ کم ہوگا۔ ایئروسٹی لائن کے چالو ہونے سے ایئرپورٹ پہنچنے کا ایک اور میٹرو کوریڈوربن جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی دہلی میٹرو نیٹ ورک 400 کلو میٹر کے آنکڑے کو پار کر جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ

  • ,
  • ’آپ جسے چاہیں جیل بھیج دیں‘، کیجریوال نے پی ایم مودی کو دیا چیلنج، عآپ لیڈران کل 12 بجے پہنچیں گے بی جے پی دفتر