وجے پت سنگھانیہ، تصویر سوشل میڈیا، بشکریہ @SinghaniaGautam
ملک کے معروف صنعتکار اور ریمنڈ گروپ کے سابق چیئرمین وجے پت سنگھانیہ کا ہفتے کی شام ممبئی میں 87 برس کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ ان کے اہل خانہ نے اس خبر کی تصدیق کر دی ہے۔ ان کے بیٹے اور ریمنڈ گروپ کے موجودہ چیئرمین اور مینجنگ ڈائریکٹر گوتم سنگھانیہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر یہ معلومات شیئر کیں۔ ریمنڈ گروپ کے ترجمان کے مطابق، ان کا انتقال ممبئی میں ہوا اور ان کی آخری رسومات آج (29 مارچ) کو ادا کی جائیں گی۔
Published: undefined
واضح رہے کہ 2015 میں وجے پت سنگھانیہ نے ریمنڈ گروپ میں اپنی پوری 37 فیصد حصہ داری بیٹے گوتم سنگھانیہ کو منتقل کر دی تھی۔ اس کے بعد سے کمپنی کی کمان مکمل طور پر گوتم کے ہاتھوں میں ہے۔ وجے پت سنگھانیہ نے 1980 سے ریمنڈ گروپ کی قیادت سنبھالی اور تقریباً 20 سال تک چیئرمین کے طور پر کام کیا۔ سال 2000 تک انہوں نے کمپنی کو ملک کے معروف کپڑوں کے برانڈس میں شامل کر دیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined