قومی خبریں

ممبئی کے سابق اے سی پی شمشیر خان پٹھان کا انتقال، ناسک میں ہوگی تدفین

مشہور اور معروف سبکدوش اعلی پولیس افسراور عوامی وکاس پارٹی کے صدر شمشیر خان پٹھان گزشتہ شب طویل علالت کے بعد 69 سال کی عمر میں جنوبی ممبئی کے مسینا اسپتال میں علاج کے دوران اپنے خالق حقیقی سے جا ملے

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

 

ممبئی: مشہور اور معروف سبکدوش اعلی پولیس افسراور عوامی وکاس پارٹی کے صدر شمشیر خان پٹھان گزشتہ شب طویل علالت کے بعد 69 سال کی عمر میں جنوبی ممبئی کے مسینا اسپتال میں علاج کے دوران اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ پسماندگان میں اہلیہ، دو بیٹے اور بیٹی ہیں۔

Published: undefined

شمشیر پٹھان کے بیٹے شہزاد شمشیر خان پٹھان نے کہا ’’میرے والد شمشیر خان پٹھان (ریٹائرڈ اے سی پی اور قومی صدر عوامی وکاس پارٹی) بروز جمعہ کو اس جہان فانی سے کوچ کر گئے اور ایک طویل علالت کے بعد مسینا اسپتال میں انہوں نے10.30بجے آخری سانسں لی۔ ان جسد خاکی کوسنچر 20 مئی کو صبح 7 بجے سے 9 بجے تک ثنا کمیونٹی ہال نورباغ ممبئی میں دیدار اور تعزیتی اجلاس کے لیے رکھا جائے گا اور بعد میں انہیں ان کے آبائی شہر ناسک لے جایا جائے گا جہاں ان کی تدفین عمل میں آئے گی۔‘‘

Published: undefined

شمشیر خان خان نے 1980 میں مہاراشٹر پولیس سروس میں ملازمت اختیار کی اورتقریبا 36 سالہ خدمات کے 30 اپریل 2012 کو سبکدوش ہوئے۔ تب شمشیر خان پٹھان جنوب وسطی ممبئی میں انٹاپ ہل پولیس اسٹیشن کے سنئیر انسپکٹر تھے اور سبکدوشی کے تین روز پہلے انہیں ترقی دے کر اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس (اے سی پی) ائیرپورٹ مقرر کیا گیا ،سبکدوشی کے دوسرے روز یوم مہاراشٹرپر انہوں نے عوامی وکاس پارٹی ( اے وی پی) کی تشکیل کی۔

Published: undefined

انہوں نے مسلم فرقے کی تعلیمی اور سماجی بہتری کے لیے اقدامات کیے، دراصل مسلم نوجوانوں کے لیے ایک وژن رکھتے تھے اور پولیس فورس سے اے سی پی کی حیثیت سے ریٹائرمنٹ کے بعد انھوں نے کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے پورا وقت کام کیا۔ مرحوم شمشیر خان پٹھان ضرورت مند اور غریب لوگوں کے لیے ایک مددگار تھے۔ انہوں نے کئی بار کمیونٹی میں ہونے والی بددیانتی اور ناانصافی کے خلاف بھی آواز اٹھائی۔

Published: undefined

اس میدان میں سرگرم رہنے کے ساتھ تعلیمی اور سماجی بہبودگی کے کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، خصوصی طور پر منشیات کے شکار مسلم نوجوانوں کو اس جہنم سے نکالنے کے لیے ان کی کوشش ہمیشہ جاری رہیں اور انٹاپ ہل جیسے پسماندہ علاقے میں انہوں نے کئی اصلاحی کیمپ منعقد کیے اور منشیات کے شکار نوجوانوں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے نکڑ ناٹک منعقد کرائے اور انہیں راحتی مرکوز میں پہنچاکر انہیں صحت یاب بھی بنایا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined