قومی خبریں

ایئر کنڈیشنر کے پھٹنے سے سابق آئی اے ایس افسر دھنیندر کمار کی موت

سی سی آئی کے سابق چیئرمین اور سینئر آئی اے ایس افسر دھنیندر کمار کی دہلی کے حوز خاص علاقے میں آگ لگنے سے موت ہو گئی۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ آگ اے سی کے انڈور یونٹ میں دھماکے کے بعد لگی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

 

27 مئی کی رات دہلی کے حوز خاص علاقے میں ایک گھر میں زبردست آگ لگ گئی۔ ملک کے پہلےسی سی آئی کے 80 سالہ چیئرمین اور ایک ریٹائرڈ آئی اے ایس افسر دھنیندر کمار کی آگ لگنے سے موت ہو گئی۔ دہلی کے ایمس ٹراما سینٹر میں علاج کے دوران وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے  وہ چل بسے۔ آگ اے سی کے انڈور یونٹ میں دھماکے سے لگی۔ پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں لیکن تب تک بہت دیر ہو چکی تھی۔

Published: undefined

نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق بدھ کی رات تقریباً 11:18 بجے، حوز خاص پولیس اسٹیشن کو پی سی آر کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ حوز خاص میں مکان نمبر R-15 میں آگ لگ گئی ہے۔ پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ دو فائر ٹینڈرز کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا۔

Published: undefined

اس وقت گھر میں پانچ افراد موجود تھے جن میں کنبہ کے افراد اور گھریلو ملازم شامل تھے۔ دو کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔ ان میں سے ایک 80 سالہ دھنیندر کمار تھے، جو ایمس کے ٹراما سینٹر میں علاج کے دوران دھواں سانس لینے سے فوت ہوگئے۔ ان کے بیٹے کو بھی علاج کے لیے داخل کرایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے بتایا کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

Published: undefined

دھنیندر کمار 1946 میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے اپنے سرکاری کیریئر کا آغاز 1968 بیچ کے آئی اے ایس افسر کے طور پر کیا۔ اپنے طویل کیریئر کے دوران وہ مرکزی حکومت اور ہریانہ حکومت میں کئی اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے۔ مرکزی حکومت میں، انہوں نے وزارت دفاع، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت اور ثقافت کی وزارت میں سیکرٹری کے طور پر کام کیا۔ انہوں نے رورل الیکٹریفیکیشن کارپوریشن کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

Published: undefined

فروری 2009 میں، انہیں CCI کا پہلا چیئرمین مقرر کیا گیا، یہ عہدہ وہ جون 2011 تک برقرار رہے۔ ان کے دور میں، ہندوستان میں مسابقتی قانون کو نافذ کرنے کی سمت میں کئی اہم اقدامات کیے گئے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی وہ سرگرم رہے۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined