قومی خبریں

سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی ایک بار پھر پی ڈی پی کی صدر منتخب

پی ڈی پی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر ایک ٹوئٹ میں کہا کہ محبوبہ مفتی کو بہ اتفاق رائے تین برسوں کے لئے پارٹی صدر منتخب کیا گیا ہے۔

تصویر بشکریہ @jkpdp
تصویر بشکریہ @jkpdp 

سری نگر: سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی پیر کے روز ایک بار پھر اتفاق رائے سے تین برس کے لئے پی ڈی پی کی صدر منتخب ہوگئیں۔ بتادیں کہ محبوبہ مفتی سال 2016 سے پارٹی کی زمام صدارت تھامے ہوئے ہیں۔ وہ سال 2016 میں اپنے والد اور اس وقت کے پارٹی صدر مفتی محمد سعید کے انتقال کے بعد پارٹی صدر مقرر ہوئی تھیں۔

Published: undefined

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ محبوبہ مفتی کو پیر کے روز اتفاق رائے سے ایک بار پھر تین برسوں کے لئے پارٹی صدر منتخب کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ محبوبہ مفتی کا نام پارٹی کے سینئر لیڈروں بشمول غلام نبی ہانجورہ اور خورشید عالم نے تجویز کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے الیکٹرول کالج کے ممبران نے کشمیر میں جموں صوبے میں ووٹ ڈال کر پارٹی صدر کو منتخب کیا ہے۔

Published: undefined

بتادیں کہ محبوبہ مفتی کی تین سالہ صدارت کا وقت سال گزشتہ ماہ اکتوبر 2020 میں ہی ختم ہو چکا تھا لیکن کورونا وبا کے باعث صدر منتخب کرنے کے لئے انتخابات منعقد نہیں کیے جا سکے۔ دریں اثنا پی ڈی پی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر ایک ٹوئٹ میں کہا کہ محبوبہ مفتی کو بہ اتفاق رائے تین برسوں کے لئے پارٹی صدر منتخب کیا گیا ہے۔ ان کے نام کو پارٹی کے سینئر لیڈروں جناب غلام نبی ہانجورہ اور جناب خورشید عالم نے تجویز کیا تھا۔ سینئر لیڈر جناب عبدالرحمان ویری الیکشن بورڈ کے چیئرمین تھے‘۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined