
انڈیگو پرواز / فائل تصویر / آئی اے این ایس
ہندوستان کی سب سے بڑی ایئرلائن ’انڈیگو‘ نے منگل کو برٹش ایئرویز کے سابق چیف ولیم والش کو نیا سی ای اے (چیف ایگزیکٹیو افسر) مقرر کرنے کا اعلان کر دیا۔ والش ایئرلائن انڈسٹری کی ایک تجربہ کار شخصیت ہیں۔ فی الحال وہ انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن (آئی اے ٹی اے) کے ڈائریکٹر جنرل ہیں۔ والش کو سی ای او مقرر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے (جو ریگولیٹری منظوری پر منحصر ہے) انڈیگو نے ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ آئی اے ٹی اے میں ان کی مدت کار 31 جولائی کو ختم ہو رہی ہے اور امید ہے کہ وہ 3 اگست تک یا اس سے قبل عہدہ کی ذمہ داری سنبھال لیں گے۔
Published: undefined
یہ اعلان انڈیگو کے سی ای او پیٹر ایلبرس کے اچانک عہدہ چھوڑنے کے 3 ہفتہ سے بھی کم وقت بعد کیا گیا ہے، جو کہ متعلقہ ہوابازی کمپنی کے لیے اہم تصور کیا جا رہا ہے۔ والش، جنھیں عام طور پر ’وِلی‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، پہلے برٹش ایئرویز اور آئی اے جی (انٹرنیشنل ایئرلائنس گروپ، ایک ہولڈنگ کمپنی جس کے تحت ایئر لنگس، برٹش ایئرویز، ابیریا، لیول اور وُئلنگ جیسی ایئرلائنس آتی ہیں) کے سی ای او رہ چکے ہیں۔ انڈیگو کے منیجنگ ڈائریکٹر راہل بھاٹیا نے کہا کہ جیسے جیسے ہم تبدیلی اور ترقی کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں، مجھے انڈیگو میں وِلی کا استقبال کرتے ہوئے بے حد خوشی ہو رہی ہے۔
Published: undefined
راہل بھاٹیا کا کہنا ہے کہ وِلی ہوابازی انڈسٹری کے ایک مشہور اور بے حد قابل لیڈر ہیں۔ ان کے پاس عالمی نظریہ، صارفین پر مرکوز ایئرلائنس بنانے کی آپریشنل مہارت، انڈسٹری کا طویل تجربہ اور اقدار پر مبنی قائدانہ صلاحیت کا ایک نایاب مجموعہ ہے، جو انھیں ترقی کے اس اہم موڑ پر انڈیگو کی قیادت کرنے کے لیے سب سے موافق بناتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined