قومی خبریں

غیر ملکی سفارتکاروں کے وفد کا دورہ جموں و کشمیر اختتام پذیر

مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے وفد نے سخت حفاظتی بندوبست اور ڈورن کیمروں کی نگرانی میں شہرہ آفاق جھیل ڈل کی سیر کے بعد للت گرینڈ ہوٹل میں مختلف عوامی وفود کے علاوہ کئی سیاسی لیڈروں کے ساتھ ملا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سری نگر/ جموں: جموں وکشمیر کے دو روزہ دورے کو سمیٹتے ہوئے 25 غیر ملکی سفارتکاروں پر مشتمل وفد نے جمعرات کو سرمائی دارالحکومت جموں میں لیفٹیننٹ گورنر گریش چندرا مرمو، چیف سکریٹری بی وی آر سبھرامنیم، جموں وکشمیر ہائی کورٹ کی خاتون چیف جسٹس جسٹس گیتا متل کے علاوہ مختلف وفود سے ملاقات کی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 25 سفارتکاروں پر مشتمل تیسرا وفد بدھ کے روز وارد سری نگر ہوا تھا اور سخت حفاظتی بندوبست اور ڈورن کیمروں کی نگرانی میں شہرہ آفاق جھیل ڈل کی سیر کے بعد گپکار میں واقع للت گرینڈ ہوٹل میں مختلف عوامی وفود کے علاوہ کئی سیاسی لیڈروں اور صحافیوں کے ساتھ ملاقی ہوا تھا۔

Published: undefined

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سفارتکاروں کا وفد جو رات کو سری نگر میں ہی قیام پذیر تھا، جمعرات کی صبح بادامی باغ علاقے میں واقع فوج کی 15 ویں کور کے ہیڈکوارٹر میں جی او سی لیفٹیننٹ جنرل کے جے ایس ڈھلون سے ملاقی ہوا جنہوں نے وفد کو جموں و کشمیر کی سیکورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ موصوف فوجی افسر کے ساتھ ملاقات کے بعد وفد جموں روانہ ہوا، جہاں وہ لیفٹیننٹ گورنر گریش چندرا مرمو، چیف سکریٹری بی وی آر سبھرامنیم، جموں و کشمیر ہائی کورٹ کی خاتون چیف جسٹس جسٹس گیتا متل کے علاوہ مختلف وفود سے ملاقی ہوا۔

Published: undefined

ذرائع نے بتایا کہ وفد نے لیفٹیننٹ گورنر کو سری نگر میں اپنی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات فراہم کیں اور موصوف گورنر نے بھی وفد کو جموں و کشمیر کی تعمیر و ترقی کے بارے میں کیے جانے والے اقدام سے باخبر کیا۔ اس موقع پر موصوف گورنر کے مشیران، پولیس سربراہ دلباغ سنگھ کے علاوہ کئی اعلیٰ حکومتی عہدیدار بھی موجود تھے۔ قبل ازیں متذکرہ وفد جموں و کشمیر ہائی کورٹ کی خاتون چیف جسٹس جسٹس گیتا متل سے بھی ملاقی ہوا۔

Published: undefined

مرکزی حکومت کی طرف سے جموں و کشمیر کو دفعہ 370 اور دفعہ 35 اے کے تحت حاصل خصوصی اختیارات کی تنسیخ اور ریاست کو دو وفاقی حصوں میں منقسم کرنے کے پانچ اگست 2019ء کے فیصلوں کے بعد یہ کسی غیر ملکی وفد کا تیسرا دورہ کشمیر تھا۔

Published: undefined

قبل ازیں 23 ارکان پر مشتمل پہلا یورپی وفد 29 اکتوبر 2019 کو وادی کے زمینی حالات کا جائزہ لینے کے لئے وارد وادی ہوا تھا جبکہ 15 غیر ملکی سفارتکاروں پر مشتمل دوسرا وفد ماہ جنوری کی 9 تاریخ کو وارد وادی ہوکر حکومتی چنندہ وفود و صحافیوں سے ملاقی ہوا تھا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ غیر ملکی سفارتکاروں کے وفد کا یہ دورہ اس وقت ہو رہا ہے جب دو سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی پر حال ہی میں پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کیا گیا جو سوشل میڈیا پر سیاسی گلیاروں سے لے کر صحافتی حلقوں تک گرم موضوع بحث بن گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined