قومی خبریں

ملک میں پہلی بار 5 ہزار مسلمانوں نے پڑھی ’آن لائن‘ عید کی نماز

’اعظم کیمپس‘ کے روحِ رواں پی اے انعامدار نے بتایا کہ عید الفطر کے موقع پر لوگوں کو عید کی نماز پڑھنے، امام کا خطبہ سننے اور دعا میں شرکت کی غرض سے انہوں نے نماز، خطبہ و دعا کو آن لائن نشر کیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ممبئی: کورونا وائرس کے سبب جب لوگوں کو مسجد میں جا کر نمازیں پرھنے اورعبادت کرنے پرروک لگی ہوئی ہے اور مسلمان اجتماعی عبادت کے بجائے انفرادی عبادت کرنے پر مجبور ہیں تو ایسی استثنائی صورتحال میں نئی اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مہاراشٹرا کی تعلیمی راجدھانی پونے میں واقع ایک بڑے تعلیمی مرکز ’اعظم کیمپس‘ کے روحِ رواں پی اے انعامدار نے بتایا کہ اس عید الفطر کے موقع پر لوگوں کو عید کی نماز پڑھنے، امام کا خطبہ سننے اور دعا میں شرکت کی غرض سے انھوں نے اعظم کیمپس کی مسجد میں ادا کی گئی عید کی نماز اور خطبہ و دعا کو اسے اعظم کیمپس فیس بک پیج پر آن لائن نشر کیا اور جس سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے تقریباً 5000 مسلمانوں نے نماز ادا کی اور خطبہ و دعا سے مستفید ہوئے۔

Published: undefined

اس ضمن میں یو این آئی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پی اے انعمدار نے تفصیل بتاتے ہوئے موجودہ وبائی صورتحال کے باعث لوگ عید اور دوسری نمازیں اجتماعی طور پر پڑھنے سے محروم ہیں اسی لیے نئی اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے عید کی نماز کو فیس بک پر لائیو نشر کیا گیا۔ اس کے لیے ایک دن قبل ہی جنتا ممکن ہو سکے لوگوں کو واقف کرایا گیا، "ہمارے اپنے جتنے ٹرسٹ ہیں انکے تمام ٹرسٹیوں اور ان سب سے ربط میں رہنے والے اور جاننے والے افراد تک یہ پیغام پہنچایا گیا تھا۔ جس کے بعد 5000 افراد نے یہ آن لائین نماز پڑھی"

Published: undefined

انھوں نے بتایا کہ نماز کو برائے راست نشر کرنے کے لیے امام کے پیچھے ایک کیمرہ لگایا گیا تھا۔اور اسکو فیس بک پر لائیو نشر کیا گیا۔ اس نئے طرز اور جدّت کے بارے میں پوچھنے پر انھوں نے سوال کیا کہ " نئی اور جدید تیکنالوجی کا استعمال کیوں نہیں کیا جانا چاہیے؟۔ ہمیں اس سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔ پی اے انعمدار نے بتایا کہ وہ آئندہ جمعہ کی نماز کے لیے بھی اسی طرح کا انتظام کرنے والے ہیں۔

Published: undefined

انکے اس اقدام سے لوگ ایک خوشگوار حیرت میں مبتلا ہیں تاہم کچھ لوگ یہ بھی سوال اٹھا رہے ہیں کہ کیا اس طرح آن لایئن نماز پڑھنا مناسب ہے؟ اس کے جواب میں انھوں نے کہا کی ہمیں نئے حالات اور نئے تقاضوں کے مطابق آگے برھنا چاہیے۔ نئے اور جدید طریقوں کو اپنا کر اپنے لیے سہولت فراہم کرنا چاہیے۔ آئینِ نو سے ڈرنا طرز کُہن یہ اڑنا ـــــــــ منزل یہی کٹھن ہے قوموں کی زندگی میں۔

Published: undefined

بتادیں کہ پیر کے دن صبح آٹھ بجے ، مولانا نسیم احمد ، جو اعظم کیمپس مسجد میں پیش امام ہیں ، نے انتظامیہ کی طرف سے دی گئی تمام ہدایات کے مطابق معاشرتی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے نماز عید کی امامت کی۔ ابتداء میں معمول کے مطابق ، نماز پڑھنے کے طریقے کے بارے میں رہنمائی کی گئی۔ پھر ، نماز عید الفطر ادا کی گئی۔ اس کے بعد ایک مختصر خطبہ پڑھا گیا اور دعا کی گئی اس براہ راست نشریات دیکھنے والے تقریبا 5000 افراد نے اس نشریات کو دیکھا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ پی اے انعمدار نے کورونا وائرس وباءکے دوران میں اعظم کیمپس کی اسی مسجد کے ایک بڑےحصہ کو قرنظینیہ مرکز کے طور پر استعمال کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر انتظامات کئے ہیں اور اس مسجد میں مسلم مریضوں کو قرنطینیہ میں رکنھے کے لیے استعمال کیا ہے اور انکے سبھی اخراجات اور انتظامات کا انتطام کیا۔ کیس مسجد کو قرنطینیہ کے لیے استعمال کرنے کا ملک میں یہ پہلا معاملہ ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined