قومی خبریں

آدھے ہندوستان میں سیلاب کا خطرہ، 70 لاکھ لوگ متاثر، 45 کی ہو چکی ہے موت

بہار اور آسام کےسیلاب زدہ علاقوں میں ہائی ایلرٹ ہے اور وہاں کے حالات انتہائی تشویشاناک ہیں ۔

سوشل میڈیا 
سوشل میڈیا  

بہار اور شمال مشرقی ریاستوں میں سیلاب کی صورتحال تشویشناک شکل اختیار کر چکی ہے اور ان علاقوں میں سیلاب کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 45 سے زیادہ ہو چکی ہے۔ تازہ خبروں کے مطابق تقریباً 70 لاکھ لوگ سیلاب سے متاثر ہیں۔

Published: undefined

بہار کے 12 اضلاع سیلاب سے بہت بری طرح متاثر ہیں اور یہاں مرنے والوں کی تعداد 24 ہو گئی ہے اور 30 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہیں۔ مشرقی چمپارن سے ملنے والی خبروں کے مطابق دو الگ الگ واقعات میں پانچ اور بچوں کے ڈوب جانے کی خبر ہے۔ ادھر نیپال میں ہو رہی زبردست بارش کی وجہ سے علاقہ پر دوہری مار پڑ رہی ہے۔

Published: undefined

آسام سے ملنے والی خبروں کے مطابق وہاں پر سیلاب کی وجہ سے ابھی تک 15 افراد کی موت ہو چکی ہے اور وہاں پر 44 لاکھ افراد بری طرح متاثر ہیں۔ آسام کے 33 میں سے 30 اضلاع سیلاب سے بری طرح متاثر ہیں۔ این ڈی آر ایف کی 119 ٹیمیں بچاؤ اور راحت کے کاموں کے لئے بہار اور آسام میں تعینات ہیں اور وہ 24 گھنٹے کام کر رہی ہیں۔ ادھر میزورم اور میگھالیہ میں بھی حالات خراب ہیں اور بڑی تعداد میں وہاں کی آبادی سیلاب سے متاثر ہے۔ مہاراشٹر میں بھی 75 گاؤں کو سیلاب کے خطرے کی وجہ سے ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined