قومی خبریں

آگرہ-لکھنؤ ایکسپریس وے پر اندوہناک سڑک حادثہ، سیفئی میڈیکل یونیورسٹی کے 5 ڈاکٹر ہلاک

آگرہ-لکھنؤ ایکسپریس وے پر سڑک حادثے میں سیفئی میڈیکل یونیورسٹی کے 5 پی جی ڈاکٹر جاں بحق ہو گئے، جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ تمام ڈاکٹر شادی کی تقریب سے واپس لوٹ رہے تھے

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

لکھنؤ: اتر پردیش کی سیفئی میڈیکل یونیورسٹی کے پانچ ڈاکٹروں کی ایک خوفناک سڑک حادثے میں موت واقع ہو گئی ہے۔ حادثہ بدھ کی صبح آگرہ-لکھنؤ ایکسپریس وے پر قنوج کے تروہ علاقے میں پیش آیا۔ تمام متاثرہ افراد یونیورسٹی کے پوسٹ گریجویٹ (پی جی) طلباء تھے، جو ایک شادی کی تقریب سے واپس سیفئی جا رہے تھے۔ رپورٹ کے مطابق، ان کی گاڑی تیز رفتاری کے سبب ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر مخالف لین میں جا پہنچی، جہاں ایک ٹرک سے تصادم ہوا۔

Published: undefined

رپورٹس کے مطابق، حادثہ بدھ کو علی الصبح تقریباً 4 بجے پیش آیا۔ شدید تصادم کے نتیجے میں پانچ ڈاکٹروں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ گاڑی میں موجود ایک اور طالب علم شدید زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر سیفئی میڈیکل یونیورسٹی اسپتال منتقل کیا گیا۔

قنوج پولیس کےمطابق، کار لکھنؤ سے آگرہ کی جانب جا رہی تھی۔ گاڑی تیز رفتاری سے چلائی جا رہی تھی اور تھانہ تروہ علاقہ میں 196 پر بے قابو ہو کر ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر مخالف سمت میں چلی گئی اور وہاں ایک بڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔

Published: undefined

پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو نکالا اور زخمی کو قریبی اسپتال پہنچایا۔ حادثے کے بعد علاقے میں غم و صدمے کی کیفیت ہے۔ یہ حادثہ نہ صرف ایک بڑا سانحہ ہے بلکہ تیز رفتاری اور محتاط ڈرائیونگ کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ اس واقعہ پر وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے عہدیداروں کو موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لینے کا حکم دیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined