قومی خبریں

دہلی میں کوروناوائرس سے مزیدپانچ مریضوں کی موت، 44نئے معاملے

راجدھانی دہلی میں اتوار کو کورونا انفیکشن سے کسی کی جان نہیں گئی اور پیر کو اس وبا سے تین مریضوں کی موت ہوئی اور کل پانچ مریضوں کی موت ہوئی۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی 

قومی راجدھانی دہلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران منگل کی شام تک کورونا انفیکشن کے44نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 14,35,609ہوگئی اور پانچ مزید مریضوں کے ساتھ اموات کا اعدادوشمار 25,035تک پہنچ گیا۔ ریاست میں انفیکشن کی شرح معمولی اضافہ کے ساتھ 0.07فیصد ہوگئی ہے۔

Published: undefined

محکمہ صحت کی طرف سے منگل کو جاری بلیٹن کے مطابق راجدھانی میں انفیکشن کی شرح معمولی بڑھ کر 0.07ہوگئی ہے، جو پیر کو 0.06فیصد تھی اور اموات کی شرح 1.74فیصد پر برقرارہے جبکہ فعال معاملات کی تعداد کم ہوکر 569رہ گئی ہے۔

Published: undefined

دہلی میں مذکورہ مدت میں پانچ مزید مریضوں کی موت ہوجانے سے اموات کا اعداد و شمار بڑھ کر 25035ہوگیا۔ راجدھانی میں میں اتوار کو کورونا انفیکشن سے کسی کی جان نہیں گئی اور پیر کو اس وبا سے تین مریضوں کی موت ہوئی۔ اموات کے معاملہ میں دہلی ملک میں چوتھے نمبر پر ہے۔

Published: undefined

دہلی میں اس دوران کورونا وائرس (کووڈ۔19) وبا کو 37مزید مریضوں نے شکست دی اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 14,10,005ہوگئی ہے۔

Published: undefined

دہلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 63,019نمونوں کا ٹیسٹ کیا گیاجن میں آر ٹی پی سی کے 44,368نمونے اور ریپڈ انٹی جن نمونوں کی تعداد 18,651ہے۔ اب تک راجدھانی میں کل ملاکر 93,67,800ڈوز لگ چکی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راجدھانی میں 25,985لوگوں کو کورونا وائرس کا ٹیکہ لگاگیا جن میں سے کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لینے والوں کی تعداد 16,704اور دوسری ڈویز لینے والوں کی تعداد 9281رہی۔ راجدھانی میں ہوم آئسولیشن میں رہنے والوں کی تعداد کم ہوکر 183رہ گئی ہے۔

Published: undefined

سرکاری اعدادو شمار کے مطابق اسپتالوں میں 12,729کووڈ بیڈ دستیاب ہیں، وقف کووڈ دیکھ بھال مراکز میں 3,871اور وقف کووڈ ہیلتھ دیکھ بھال مراکز میں 177بیڈ ہیں۔

Published: undefined

خیال رہے کہ کورونا کی دوسری لہر کے دوران دہلی میں 20اپریل کو ایک دن میں اس کے انفیکشن کے سب سے زیادہ 28,395معاملے درج کئے گئے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو