قومی خبریں

گجرات: گئو کشی قانون کے تحت پہلا فیصلہ، مجرم کو 10 سال قید کی سزا

گائے کو قتل کرنے کے جرم میں عمر قید کے التزام کے قانون کے تحت گجرات میں پہلا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کو دس سال کی سزا دی گئی اور ایک لاکھ کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

راجکوٹ: گائے اور گائے کی نسل کے جانوروں کو مارنے پر عمر قید کے التزام والے قانون (گجرات اینیمل پروٹیکشن (ترمیمی) قانون) 2017 کے تحت ریاست کی کسی عدالت کے ذریعہ دیئے گئے فیصلے کے تحت آج راجکوٹ ضلع کے دھوراجی کی ایک عدالت نے ایک شخص کو دس سال کی سزا اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

Published: undefined

استغاثہ کے مطابق سلیم چادر نام کے ملزم نے گائے کا ایک بچھڑا چرایا تھا اور بعد میں اس کے قتل کرنے کے بعد بریانی بنا کر اس نے اپنی بیٹی کے گھر آئے مہمانوں کو دعوت دی تھی۔ اس معاملے میں سپتا مجھوٹی نامی شخص نے معاملہ درج کرایا تھا۔ جانچ کے دوران الزام کو سچ قرار دیا گیا تھا۔ لیباریٹری میں جانچ میں بچھڑنے کے قتل کی بات ثابت ہوگئی تھی۔عدالت نے سلیم کو قصوروار قرار دیتے ہوئے آج یہ سزاسنائی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ سال 2017 میں اسمبلی سے پاس ہوئے مذکورہ قانون کے تحت گائے اور گائے کی نسل کے جانوروں کی چوری اور قتل کے لئے سات سال کی سزا سے لے کر عمر قید اور ایک سے پانچ لاکھ روپے تک کے جرمانے کی سزا تک کا التزام ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined