قومی خبریں

راجستھان میں ایبولا وائرس کا پہلا مشتبہ معاملہ، یوگانڈا سے آئی خاتون کو آئسولیشن میں رکھا گیا

جے پور میں ایبولا وائرس کا پہلا مشتبہ معاملہ سامنے آیا ہے۔ یوگانڈا سے آئی ایک خاتون میں علامات پائے جانے کے بعد اسے آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے، جبکہ نمونہ جانچ کے لیے پونے بھیج دیا گیا ہے

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر / سوشل میڈیا</p></div>

علامتی تصویر / سوشل میڈیا

 

راجستھان کی راجدھانی جے پور میں ایبولا وائرس کا پہلا مشتبہ معاملہ سامنے آنے کے بعد محکمہ صحت چوکس ہو گیا ہے۔ یوگانڈا سے سیاحت کی غرض سے ہندوستان آنے والی ایک غیر ملکی خاتون میں ایبولا جیسی علامات پائے جانے کے بعد اسے جے پور کے راجستھان یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اسپتال میں داخل کر کے آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق خاتون جے پور ہوائی اڈے پر پہنچی تو طبی جانچ کے دوران اس میں ایبولا وائرس سے مشابہ علامات دیکھی گئیں۔ اس کے بعد اسے مزید معائنے کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے اسے الگ نگرانی میں رکھنے کا فیصلہ کیا۔ خاتون کا نمونہ لے کر پونے کی خصوصی تجربہ گاہ بھیج دیا گیا ہے اور آئندہ دو روز میں رپورٹ موصول ہونے کی توقع ہے۔

Published: undefined

محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال خاتون میں ایبولا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ صرف بعض ایسی علامات سامنے آئی ہیں جو اس بیماری سے مشابہ ہو سکتی ہیں۔ حتمی نتیجہ تجربہ گاہ کی رپورٹ آنے کے بعد ہی سامنے آئے گا۔ اسی وجہ سے احتیاطی طور پر مریضہ کو مسلسل نگرانی میں رکھا گیا ہے اور طبی عملہ تمام ضروری حفاظتی اقدامات پر عمل کر رہا ہے۔

خاتون میں مشتبہ علامات ملنے کے بعد ریاستی محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ ادارے الرٹ ہو گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اگرچہ تصدیق ابھی باقی ہے، لیکن کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے تمام انتظامات پہلے ہی کر لیے گئے ہیں۔

Published: undefined

دریں اثنا، ملک کے دیگر حصوں میں بھی افریقی ممالک سے آنے والے بعض افراد کو احتیاطی طور پر الگ رکھا گیا ہے۔ حیدرآباد کے راجیو گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سوڈان کے ایک شہری میں مشتبہ علامات نظر آنے کے بعد اسے بھی مزید جانچ کے لیے آئسولیشن میں بھیجا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وہ حال ہی میں جنوبی سوڈان اور یوگانڈا کے سفر سے واپس آیا تھا۔

ادھر چھتیس گڑھ کے ضلع درگ میں ایبولا سے متاثرہ افریقی ممالک سے واپس آنے والے تین افراد کو اکیس دن کے لیے گھروں میں ہی قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ان افراد میں بیماری کی کوئی علامت نہیں پائی گئی اور نہ ہی ان کے ایبولا سے متاثرہ مریضوں کے ساتھ رابطے کا کوئی ریکارڈ ملا ہے۔

Published: undefined

ایک خاتون 31 مئی کو کانگو سے درگ پہنچی تھی، جبکہ دو دیگر افراد دو جون کو ایتھوپیا اور یوگانڈا سے بھلائی واپس لوٹے تھے۔ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر توجہ نہ دیں اور صرف سرکاری اطلاعات پر بھروسہ کریں۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور رپورٹ آنے کے بعد ہی خاتون کی بیماری کے بارے میں حتمی طور پر کچھ کہا جا سکے گا۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined