قومی خبریں

جھارکنڈ سے کیرالہ جارہی ٹاٹا ارناکلم ایکسپریس میں لگی آگ، ایک کی موت

آگ پینٹری کار کے پاس دو ایئر کنڈیشن کوچوں بی1 اور ایم2 میں لگی ہے۔ ٹرین میں کوچوں کے اندر سورہے مسافروں کو کچھ سمجھ آتا، اس سے پہلے دھواں پورے کوچ میں پھیل چکا تھا جس سے مسافروں میں افراتفری مچ گئی۔

<div class="paragraphs"><p>ٹرین میں لگی آگ، تصویر ویڈیو گریب</p></div>

ٹرین میں لگی آگ، تصویر ویڈیو گریب

 

پیر کو علی الصبح جب زیادہ تر مسافر گہری نیند میں تھے، اسی وقت ریل کا ایک سفر بھیانک حادثے میں بدل گیا۔ آندپھرا پردیش کے اناکاپلی ضلع میں دوڑ رہی ٹاٹا۔ارناکلم ایکسپریس اچانک آگ کے شعلوں میں گھر گئی۔ کچھ ہی منٹوں میں ٹرین میں افراتفری مچ گئی، کوچ میں دھواں بھر گیا اور ایک بزرگ کی موت ہوگئی۔

Published: undefined

خبروں کے مطابق یہ ٹرین صبح تقریباً 1بج کر 30 منٹ پر ڈووارا اسٹیشن سےگزر چکی تھی۔تبھی پینٹری کار کے پاس واقع دو ایئر کنڈیشن کوچوں بی 1 اور ایم2 میں اچانک آگ کے شعلے اُٹھنے لگے۔ پہلے ہلکی چنگاریاں نظر آئیں اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے ہی آگ نے خطرناک شکل اختیار کرلی۔ ٹرین کے کوچوں کے اندر سورہے مسافروں کو کچھ سمجھ آتا، اس سے پہلے دھواں پورے کوچ میں پھیل چکا تھا۔

Published: undefined

دونوں اے سی کوچ پوری طرح جل گئے ہیں۔ آگ لگتے ہی ٹرین میں افراتفری مچ گئی۔ آتشزدگی کی اطلاع فوری طورپر لوکو پائلٹ کو دی گئی جس نے ٹرین کو فوری طور پر روک دیا اور اس میں پھنسے ہوئے کو نکالنے کے ساتھ ہی آگ کو قابو کرنے کی کوششیں شروع کردی گئیں۔ بتایا جارہا ہے کہ مسافروں کو ٹرین سے باہرنکالنے کے دوران بوگی سے ایک لاش ملی ہے۔ اناکاپلی کے پولیس سپرنٹنڈنٹ توہین سنہا نے اس کی تصدیق کی ہے۔ متوفی کی شناخت ابھی نہیں ہو سکی ہے۔ جبکہ ٹرین میں آگ لگنے کی وجوہات کی جانچ کی جارہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined