قومی خبریں

لوک سبھا میں زبردست ہنگامہ کے درمیان مالیاتی بل پاس، ’فیوچر اینڈ آپشن ٹریڈ‘ پر ایس ٹی ٹی میں 25 فیصد کا اضافہ

حکومت نے مالیاتی بل 2023 کے ذریعہ فیوچر اینڈ آپشن ٹریڈ پر سیکورٹی ٹرانزیکشن ٹیکس (ایس ٹی ٹی) میں تقریباً 25 فیصد کا اضافہ کر دیا ہے۔

نرملا سیتارمن، تصویر یو این آئی
نرملا سیتارمن، تصویر یو این آئی 

لوک سبھا میں آج زبردست ہنگامہ کے درمیان مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتارمن نے مالیاتی بل 2023 پیش کیا۔ اس بل کو اپوزیشن کے ہنگامہ اور نعرہ بازی کے درمیان ووٹنگ کے بعد لوک سبھا سے پاس کر دیا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ اس مالیاتی بل کے پاس ہونے سے فیوچر اینڈ آپشن ٹریڈرس کو شدید جھٹکا لگا ہے۔

Published: undefined

دراصل حکومت نے اس بل کے ذریعہ فیوچر اینڈ آپشن ٹریڈ پر سیکورٹی ٹرانزیکشن ٹیکس (ایس ٹی ٹی) میں تقریباً 25 فیصد کا اضافہ کر دیا ہے۔ مالیاتی بل 2023 میں ترمیم کے مطابق ایک کروڑ تک کے ٹرن اوور پر ایس ٹی ٹی کی شکل میں اب 2100 روپے دینے ہوں گے، جبکہ پہلے 1700 روپے ادا کرنے ہوتے تھے۔ ظاہر ہے کہ ایس ٹی ٹی بڑھنے کے بعد اب فیوچر اینڈ آپشن ٹریڈ مہنگا ہو جائے گا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ فیوچر کانٹریکٹس سیل کرنے پر ایک کروڑ تک کے ٹرن اوور پر 10 ہزار تک کے ٹیکس کو بڑھا کر اب 12500 روپے تک کر دیا گیا ہے۔ حکومت کے اس فیصلے پر پی ڈبلیو اینڈ کمپنی کے پارٹنر سریش سوامی نے کہا کہ ایف پی آئی کے لیے ڈیریویٹو میں ٹریڈنگ سے ہونے والی آمدنی کو کیپٹل گین مانا جاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایس ٹی ٹی بڑھائے جانے سے ملک میں ایچ ایف ٹی بیرون ملکی پورٹ فولیو انویسٹرس کا آپریشنل لاگت بڑھ جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined