قومی خبریں

فاروق عبداللہ نے راہل گاندھی کا شنکراچاریہ سے کیا موازنہ

فاروق عبداللہ نے کہا کہ یاترا کا مقصد ہندوستان کو متحد کرنا ہے کیونکہ ہندوستان میں نفرت پھیلا کر اس میں مذاہب کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کیا جا رہا ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر ٹوئٹر</p></div>

تصویر ٹوئٹر

 

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی قیادت میں 'بھارت جوڑو یاترا' جمعرات کی شام جموں میں داخل ہوئی۔ سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے جموں میں یاترا میں داخل ہونے پر راہل گاندھی کی تعریف  کر کے ان کا استقبال کیا۔ انہوں نے کہا کہ شنکراچاریہ کے بعد وہ اس طرح کی یاترا کرنے والے دوسرے شخص ہیں۔فاروق عبداللہ نے یہ بھی کہا کہ یہ 'رام' اور 'گاندھی' کا ملک ہے۔ 

Published: undefined

خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق فاروق عبداللہ نے کہا، "صدیوں پہلے شنکراچاریہ یہاں آئے تھے اور وہ اس وقت پیدل آئے تھے جب سڑکیں نہیں تھیں اور  جنگل تھے۔ وہ کنیا کماری سے پیدل کشمیر گئے تھے۔ راہل گاندھی دوسرے شخص ہیں، جنہوں نے کنیا کماری سے کشمیر تک کا سفر طے کیا ہے۔

Published: undefined

کشمیری رہنما نے کہا کہ یاترا کا مقصد ملک کو نفرت کے خلاف متحد کرنا ہے۔ یہ گاندھی اور رام کا ملک ہے، جہاں ہم سب ایک ہیں۔ انہوں نے کہا "مقصد ہندوستان کو متحد کرنا ہے۔ ہندوستان میں نفرت پیدا کی جارہی ہے اور مذاہب کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کیا جارہا ہے۔ گاندھی اور رام کا ہندوستان ایک تھا جہاں ہم سب ایک تھے۔ یہ سفر ہندوستان کو متحد کرے گا۔"

Published: undefined

فاروق عبداللہ نے یونین ٹیریٹری میں دہشت گردی پر بھی بات کی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ جب تک پاکستان کے ساتھ بات چیت نہیں ہو تی یہ مسئلہ زندہ رہے گا۔ انہوں نے حکومت کی چین کے ساتھ مذاکرات کرنے کی منطق پر سوال اٹھایا لیکن پاکستان کے ساتھ نہیں۔ عبداللہ نے کہا کہ میں آپ کو اپنے خون سے تحریری طور پر دینے جا رہا ہوں کہ دہشت گردی زندہ ہے اور یہ تب تک ختم نہیں ہوگی جب تک ہم پاکستان سے بات نہیں کریں گے۔

Published: undefined

کانگریس پارٹی کے رہنماؤں نے بتایا کہ 'بھارت جوڑو یاترا' کے جموں و کشمیر کے مرحلے میں فاروق عبداللہ، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی، نیشنل کانفرنس (این سی) کے نائب صدر عمر عبداللہ جیسے کئی نامور سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی۔ پارٹی کے مطابق ایم پی سنجے راوت اور سی پی آئی (ایم) لیڈر محمد یوسف بھی یاترا میں حصہ لیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined