قومی خبریں

کسانوں نے دیا دہلی کو چاروں طرف سے گھیرنے کا انتباہ

کسان تنظیموں کا کہنا ہے کہ براڑی کا میدان تحریک کی جگہ نہیں ہے بلکہ ایک کھلی جیل ہے اس لئے وہاں کسی بھی حال میں نہیں جائیں گے۔ شرطوں کے ساتھ کسی بھی صورت میں بات چیت نہیں ہوگی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: کسان تنظیموں نے حکومت کی تجویز کو ٹھکرا کر دہلی کو چاروں طرف سے گھیرنے کی وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ وہ بغیر کسی شرط کے ساتھ حکومت سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔ کسان تنظیموں نے اتوار کو یہاں سنگھو بارڈر پر پریس کانفرنس میں کہا کہ اتفاق رائے سے حکومت کی تجویز کو ٹھکرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ براڑی کا میدان تحریک کی جگہ نہیں ہے بلکہ ایک کھلی جیل ہے اس لئے وہاں کسی بھی حال میں نہیں جائیں گے۔ شرطوں کے ساتھ کسی بھی صورت میں بات چیت نہیں ہوگی۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ان کے پاس چار مہینوں کا راشن سمیت سارے انتظام ہیں۔ آنے والے دنوں میں دہلی کے پانچ اہم آنے جانے والے راستوں کو پوری طرح سے جام کیا جائے گا۔ پنجاب میں کسان پچھلے دو مہینے سے جدوجہد کر رہے ہیں اور پچھلے چار دنوں سے ’دہلی چلو‘ مہم کے تحت کسان مختلف راستوں سے دہلی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ کسان رہنماؤں نے صاف طور پر کہا کہ کسی بھی سیاسی پارٹی کے رہنما کو اسٹیج پر آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Published: undefined

کسانوں کا الزام ہے کہ حکومت نے ان کے مطالبات اور سوالوں پر کوئی توجہ نہیں دی ہے۔ حکومت کی حکمت عملی نے عدم اعتماد اور بھروسے کی کمی پیدا کی ہے۔ کسان تنظیموں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت کسانوں کے مطالبات کے سلسلے میں بات چیت کرنے ہر سنجیدہ ہے تو اسے شرطیں لگانی بند کرنی چاہیے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع