قومی خبریں

کورونا بحران کے پیش نظر کسان تحریک واپس لیں: وزیر زراعت

وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے ہفتے کو کورونا بحران کے پیش نظر کسان تنظیموں سے تحریک واپس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ان کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار ہے

کسان تحریک / آئی اے این ایس
کسان تحریک / آئی اے این ایس 

نئی دہلی: وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے ہفتے کو کورونا بحران کے پیش نظر کسان تنظیموں سے تحریک واپس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ان کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار ہے۔

Published: undefined

نریندر تومر نے ٹویٹ کر کے کہا، ’’کسانوں میں عدم اطمینان نہیں ہے ۔جو کسان تنظیم ان قانونوں کے خلاف ہیں ،ان سے حکومت بات چیت کےلئے تیار ہے۔ میں کسان تنظیموں سے اپیل کروں گا کہ وہ اپنی تحریک ملتوی کریں،اگر وہ بات چیت کے لئے آئیں گے تو حکومت ان سے بات چیت کےلئے تیار ہے۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ کسان تنظیم زرعی اصلاحات قانونوں کو واپس لینے کے مطالبے کے سلسلے میں لمبے وقت سے قومی دارالحکومت دہلی کی سرحدوں پر تحریک کر رہے ہیں۔آج سے انہوں نے اپنی تحریک تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Published: undefined

نریندر تومر نے کہا کہ جب کسان تنظیموں سے بات چیت چل رہی تھی ،اس وقت بھی انہوں نے کووڈ بحران کے سلسلے میں تحریک میں شامل بزرگوں اور بچوں کو گھر بھیجے جانے کی اپیل کی تھی۔ آج کووڈ کا دوسرا دور ہے۔ پورا ملک اس کے سلسلے میں فکرمند ہے اور کورونا پروٹوکول پر عمل پر زور دیا جا رہا ہے۔ کسانوں کی زندگی ان کے لئے اہم ہے۔ ایسے میں کسانوں کو تحریک ملتوی کر کے حکومت کے ساتھ بات چیت کرکے مسئلہ کا حل نکالنا چاہئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined