قومی خبریں

’چھتیس گڑھ کے کسان ریاستی حکومت کی سہولیات سے مطمئن‘ راہل گاندھی نے شیئر کی ویڈیو

راہل گاندھی نے کہا کہ ان کی کسان چھتیس گڑھ حکومت کی طرف سے فراہم کی جانے والی سہولیات سے مطمئن دکھائی دیتے ہیں۔ فصل کی پوری قیمت اور مالی امداد نے ان کی زندگیوں میں بہت تبدیلی لا دی ہے

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی</p></div>

راہل گاندھی

 

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اپنے یوٹیوب ہینڈل سے چھتیس گڑھ کے کسانوں سے متعلق ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا، “کچھ دن پہلے، مجھے چھتیس گڑھ کے کاٹھیا گاؤں جانے، کسانوں سے بات کرنے اور کھیتوں میں ان کی مدد کرنے کا موقع ملا۔ دھان کی کٹائی میں خود کو آزمایا۔‘‘

راہل گاندھی نے مزید لکھا، "کسانوں کے ساتھ کافی بات چیت ہوئی اور وہ ریاستی حکومت کی سہولیات سے مطمئن نظر آئے۔ فصل کی پوری قیمت اور مالی امداد نے ان کی زندگی میں کافی تبدیلی لائی ہے۔‘‘ اس ویڈیو میں کیا خاص بات ہے جاننے کے لیے آپ پوری ویڈیو دیکھ سکتے ہیں۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔