قومی خبریں

کسان تحریک: بھارت بند کی وجہ سے ریل سروس متاثر

نئے زرعی قوانین کو واپس لینے کے مطالبے کے سلسلے میں متحدہ کسان مورچہ کی کال پر بھارت بند کے سبب کئی ٹرینیں متاثر ہوئی ہیں

بھارت بند، ریل خدمات متاثر / یو این آئی
بھارت بند، ریل خدمات متاثر / یو این آئی RAJESH KUMAR

جے پور: نئے زرعی قوانین کو واپس لینے کے مطالبے کے سلسلے میں متحدہ کسان مورچہ کی کال پر بھارت بند کے سبب کئی ٹرینیں متاثر ہوئی ہیں۔

Published: undefined

ریلوے کے سرکاری ذرائع کے مطابق ریواڑی-حصار ، چرکھیداری-مانہرو ، بھیوانی ۔باملہ ریلوے ڈویژن کے درمیان کسان تحریک کی وجہ سے ٹرین کی نقل و حرکت متاثر ہوئی ، جس میں جمعہ کے روز حصار سے چلنے والی ٹرین نمبر 04835 حصار-ریواڑی سروس بھوانی اسٹیشن تک چلے گی اور یہ بھوانی۔ ریواڑی اسٹیشن کے درمیان جزوی طور پر بند رہے گی ۔

Published: undefined

اسی طرح ٹرین نمبر 04836 ریواڑی -حصار اسپیشل سروس کو ریواڑ ی کے مقام پر بھیوانی سے روانہ ہوگی اور یہ سروس ریواڑی-بھیوانی اسٹیشنوں کے درمیان جزوی طور پر منسوخ رہے گی۔

Published: undefined

ٹرین نمبر 04734 ، شری گنگا نگر ۔ ریواڑی ریل سروس شری گنگا نگر سے روانہ ہوگی ، وہ ریل سروس حصار تک تک چلائی گی اور حصار-ریواڑی اسٹیشن کے درمیان جزوی پر بند رہے گی۔

ٹرین نمبر 04733 ، ریواڑی- شری گنگا نگر اسپیشل سروس ریواڑی کے مقام پر حصار ے روانہ ہوگی اور یہ ریواڑی-حصار اسٹیشنوں کے درمیان بند رہے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined