قومی خبریں

کسانوں نے حکومت ہند کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے: محبوبہ مفتی

محبوبہ نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی عوام کے طاقت سے خوفزدہ ہے یہی وجہ ہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا کر دیا گیا

محبوبہ مفتی کی فائل تصویر / آئی اے این ایس
محبوبہ مفتی کی فائل تصویر / آئی اے این ایس 

سری نگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ کسانوں کے احتجاجوں نے حکومت ہند کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی عوام کے طاقت سے خوفزدہ ہے یہی وجہ ہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا کیا گیا ہے۔

Published: undefined

موصوفہ نے ان باتوں کا اظہار دلی سرحد پر کسانوں کے زراعتی اصلاحات کے قوانین کے خلاف جاری احتجاج کے ردعمل میں اپنی ایک ٹویٹ میں کیا۔

Published: undefined

انہوں نے لکھا: 'کسانوں کے احتجاجوں نے حکومت ہند کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے۔ بی جے پی عوام کے طاقت سے مرعوب ہے اور یہی وجہ ہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا کیا گیا۔ پرامن اختلاف رائے پر پابندی لگانا ان کے تمام محاذوں پر ناکام ہونے اور گھبراہٹ کا ثبوت ہے'۔

Published: undefined

بتادیں دلی کے سرحد پر کسانوں کی طرف سے تین زراعتی اصلاحات کے قوانین کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ مرکزی حکومت اور کسان لیڈروں کے درمیان جمعرات کو ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس کے بعد کسان تنظیموں نے دعویٰ کیا کہ حکومت نے تینوں زراعتی اصلاحات کے قوانین میں ترمیم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined