قومی خبریں

حکومت کے نئے ڈرافٹ سے کسان متفق، ’آفیشیل لیٹر‘ ملنے کے بعد تحریک پر ہوگا فیصلہ

ڈرافٹ میں حکومت نے کسان تحریک کے دوران الگ الگ ریاستوں میں درج کیس کو فوراً ختم کرنے کی بات قبول کی ہے، اس کے علاوہ ایم ایس پی پر بننے والی کمیٹی میں کسانوں کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔

کسان لیڈروں کی میٹنگ
کسان لیڈروں کی میٹنگ تصویر آئی اے این ایس

زرعی قوانین کے خلاف تحریک کر رہے سنیوکت کسان مورچہ کی آج ہوئی میٹنگ ختم ہو گئی اور کسان لیڈروں نے واضح کر دیا ہے کہ ان کے مطالبات پر حکومت کے ذریعہ بھیجی گئی نئی تجویز پر وہ متفق ہیں۔ حالانکہ کسانوں نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے اس مسودے کے بارے میں آفیشیل لیٹر ملنے کے بعد کسان تحریک کو ختم کرنے سے متعلق کوئی فیصلہ لیا جائے گا۔ اس کے لیے سنیوکت کسان مورچہ نے جمعرات کی دوپہر 12 بجے سنگھو بارڈر پر ایک بار پھر میٹنگ طلب کی ہے۔

Published: undefined

سنیوکت کسان مورچہ کو حکومت کی طرف سے جو ترمیم شدہ ڈرافٹ ملا ہے ہے، اس میں حکومت نے کسان تحریک کے دوران الگ الگ ریاستوں میں ہوئی ایف آئی آر کو فوری اثر سے ختم کرنے کی بات منظور کر لی ہے۔ اس کے علاوہ اس میں کہا گیا ہے کہ ایم ایس پی پر بننے والی کمیٹی میں سنیوکت کسان مورچہ کے نمائندے بھی شامل ہوں گے اور الیکٹرسٹی بل کو بھی مورچہ کے نمائندوں سے بات کرنے کے بعد ہی پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

Published: undefined

سنیوکت کسان مورچہ نے بتایا کہ حکومت ہند سے ایک ترمیم شدہ مسودہ پر مبنی تجویز کو قبول کرتے ہوئے مورچہ کے اندر ایک عام اتفاق قائم ہوا ہے۔ اب حکومت کے لیٹر ہیڈ پر دستخط کیے گئے آفیشیل لیٹر کا انتظار ہے۔ سنیوکت کسان مورچہ کے لیڈر گرنام سنگھ چڈھونی نے بتایا کہ آج حکومت کی طرف سے جو ڈرافٹ آیا ہے اس پر ہمارا اتفاق قائم ہوا ہے۔ حکومت کے اس ڈرافٹ کو ابھی آفیشیل لیٹر میں بدلنا باقی ہے۔ آفیشیل لیٹر آنے کے بعد کل میٹنگ ہوگی، اس میٹنگ میں تحریک کو ملتوی کرنے کو لے کر کوئی فیصلہ لیا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined