قومی خبریں

اے پی میں کسانوں کا احتجاج 32 ویں دن میں داخل

کسانوں نے موجودہ حکومت پر الزام لگایا کہ تین دارالحکومتوں کے اعلان کے ذریعہ وزیراعلی ریاست کو تقسیم کر رہے ہیں۔ کسانوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اپنے اس اعلان کو فوری طور پر واپس لے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

حیدرآباد: راجدھانی کے طور پر امراوتی کو ہی برقرار رکھنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کسانوں کا احتجاج 32 ویں دن میں داخل ہو گیا۔ راجدھانی امراوتی کے 29 دیہاتوں بشمول مندڈم، تُلورو علاقوں کے کسانوں، خواتین اور طلبہ نے احتجاج جاری رکھا اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے رویہ کے سبب 29 دیہاتوں کے کسان سڑک پر آنے پر مجبور ہو گئے۔

Published: undefined

کسانوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی ریاست کی تین راجدھانیوں کے قیام کی تجویز سے فوری طور پر دستبرداری اختیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ 32 دنوں سے یہ احتجاج جاری ہے تاہم مقامی اراکین اسمبلی اس پر کیوں توجہ نہیں دے رہے ہیں۔

Published: undefined

کسانوں کی بڑی تعداد نے خیمہ میں پلے کارڈس تھام کر احتجاج کیا اور ریاست کی تین دارالحکومتوں کے قیام کی تجویز کی شدید مخالفت کرتے ہوئے نعرے بازی بھی کی۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ امراوتی میں انفراسٹرکچر تیار ہے اور تین دارالحکومتوں کی کوئی ضرورت ہی نہیں ہے۔

Published: undefined

کسانوں نے واضح کیا کہ ان کو ایک ہی دارالحکومت چاہیے جس کا وعدہ ریاستی اور مرکزی حکومتوں نے ان کی اراضیات نئے دارالحکومت کی تعمیر کے لئے لیتے وقت کیا تھا۔ کسانوں نے الزام لگایا کہ تین دارالحکومتوں کے اعلان کے ذریعہ وزیراعلی ریاست کو تقسیم کر رہے ہیں۔ کسانوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اپنے اس اعلان کو فوری طورپر واپس لے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined