قومی خبریں

مہاراشٹر انتخابات: کسان نے بی جے پی کی ٹی شرٹ پہن کر لگائی پھانسی

مہاراشٹر کے ایک کسان نے پھانسی لگالی اور جب اس نے پھانسی لگائی تو اس وقت جو ٹی شرٹ پہنے ہوئے تھا اس پر بی جے پی کا انتخابی نشان کمل چھپا تھا جس پر لکھا تھا ’پھر سے ہماری حکومت بنائیں‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

مہاراشٹر میں ووٹ ڈالنے کی تاریخ میں صرف ایک ہفتہ رہ گیا ہے اور انتخابی مہم شباب پر ہے۔ اسی درمیان ایک ایسی خبر آئی ہے جس نے بی جے پی کی نیند اڑا دی ہے۔ مہاراشٹر کے بلٹھانا علاقہ میں ایک کسان نے پیڑ سے لٹک کر خودکشی کر لی۔ جس کسان نے خود کو پھانسی لگائی وہ بی جے پی کی ٹی شرٹ پہنے ہوئے تھا۔ شیو سینا نے اس معاملہ کو بہت سنگین بتایا ہے اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Published: undefined

خود کشی کرنے والہ کسان 38 سالہ راجو تلوڑے ہے اور کھٹ کھیڑ گاؤں میں صبح اس کی لاش پیڑ سے لٹکی ملی۔ راجو جو ٹی شرٹ پہنے ہوئے تھا اس پر بی جے پی کا کمل نشان چھپا ہوا تھا اور مراٹھی زبان میں لکھا ہوا تھا ’پنہا آنیو آپلے سرکار‘ یعنی ’پھر سے ہماری سرکار بنائیں‘۔ واضح رہے یہ ٹی شرٹ بی جے پی کارکنان میں تقسیم ہوئی تھی جس کی وجہ سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ راجو بی جے پی کا کارکن تھا یا پارٹی کا ہمدرد تھا۔ پولس کے مطابق راجو کے اوپر بھاری قرضہ کا بوجھ تھا اور وہ اس کو ادا کرنے کی پوزیشن میں نہیں تھا۔

Published: undefined

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ودربھ میں وزیر اعظم نے ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کیا اور وزیر داخلہ امت شاہ مغربی مہاراشٹر میں انتخابی دورہ پر ہیں۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کا تعلق ودربھ علاقہ سے ہے۔

Published: undefined

اس معاملہ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شیو سینا نے کہا کہ ریاستی حکومت کسانوں کے مسائل کو سنجیدگی سے لے۔ شیو سینا کے کسان رہنما کشور تیواری نے کہا ’’اس طرح کسان کی خودکشی ایک انتہائی سنگین مسئلہ کی جانب اشارہ کرتی ہے اور اگر اگلی حکومت نے اس جانب ٹھوس قدم نہیں اٹھایا تو یہ مسئلہ قابو سے باہر ہو جائے گا۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined