قومی خبریں

مشہور صحافی اور اداکار وشو موہن بڈولا کا 85 سال کی عمر میں انتقال

اتراکھنڈ کے گڑھوال میں پیدا ہوئے وشو موہن بڈولا گزشتہ 8 ماہ سے فالج کا شکار تھے۔ انہوں نے ڈیکن ہیرالڈ نارتھرن رسالہ پاینیر میں بھی کام کیا تھا۔

وشو موہن بڈولا کی فائل تصویر
وشو موہن بڈولا کی فائل تصویر  @BadolaVishwaMohan

ممبئی: معروف صحافی اور اداکار وشو موہن بڈولا کا پیر کی شب یہاں ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ وہ 85 برس کے تھے۔ ان کے کنبے میں اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ہیں۔

Published: undefined

ٹائمس آف انڈیا کے لکھنؤ ایڈیشن کے ایڈیٹر بڈولا اسٹیج اور فلموں کے اداکار تھے۔ انہوں نے کئی سیریلس میں بھی کام کیا تھا۔ شاہ رخ خان کی فلم ’سودیش‘ میں بھی انہوں نے کام کیا تھا۔ اما فیملی سیریل میں بھی انہوں نے اداکاری کی تھی۔

Published: undefined

بڈولا اکثر اوم پوری کے ساتھ اسٹیج پروگرام کرتے تھے۔ ’تغلق‘ جیسے ڈراموں میں انہوں اداکاری بھی کی تھی۔ اتراکھنڈ کے گڑھوال میں پیدا ہوئے بڈولا گزشتہ 8 ماہ سے فالج کا شکار تھے۔ انہوں نے ڈیکن ہیرالڈ نارتھرن رسالہ پاینیر میں بھی کام کیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined