قومی خبریں

شہیدوں کے اہل خانہ کیجریوال کو ’دہشت گرد‘ کہے جانے سے ناراض، دیکھیں ویڈیو

’’جو ملک کی خدمت،لوگوں کی خدمت کررہا ہے اسی کو بی جے پی والے دہشت گرد کہہ رہے ہیں۔ یہ تو حد ہوگئی ۔ سب کے دل میں بات بیٹھی ہوئی ہے کہ کیجریوال ہمارے بیٹے جیسا ہے اور ہمارا بہت دھیان رکھتا ہے۔‘‘

وزیر اعلی دہلی اروند کیجریوال
وزیر اعلی دہلی اروند کیجریوال 

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (آپ)کے قومی صدر اور دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال کو بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) لیڈروں کی جانب سے دہشت گرد کہنے پر شہیدوں کے اہل خانہ نے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

Published: undefined

اروند کیجریوال نے آج ایک ویڈیو ٹوئٹ میں لکھا دہلی کے بہادر شہیدوں کے اہل خانہ سے ملیے۔ انہیں آپ سے کچھ اہم بات کرنی ہے۔ اس ویڈیو میں شہیدوں کے اہل خانہ نے کہا ہے کہ آج تک ایسا کوئی وزیراعلی نہیں ہوا جس نے شہیدوں کے اہل خانہ کا دھیان رکھا۔ ایسے وزیراعلی کو دہشت گرد کہہ کر بی جے پی نے شہیدوں کی توہین کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اروند کیجریوال سے ایک کروڑ کی رقم ملنے کے بعد ہی شہیدوں کے اہل خانہ سنبھل سکےہیں۔

Published: undefined

دہلی پولس کے شہید جوان امرپال کے والد نے کہا ہے کہ ’’میرا بیٹا بہت ہمت والا تھا۔ حقیقت میں جو ہماری فکر تھی جو ہم چاہتے تھے۔ وہ اب دور ہوگئی۔ اروند جی پر جو دہشت گردی کے ذاتی طور سے الزامات لگائے گئے ہیں وہ میں نے اخباروں میں پڑھا ہے۔بتاؤ، بی جے پی کے لیڈر اُن کو دہشت گرد کہہ رہے ہیں۔ جو ملک کی خدمت،لوگوں کی خدمت کررہا ہے اسی کو دہشت گرد کہہ رہے ہیں۔ یہ تو حد ہوگئی ۔ بے شرمی کی بات ہے۔ سب کے دل میں بات بیٹھی ہوئی ہے کہ کیجریوال ہمارے بیٹے جیسا ہے اور ہمارا بہت دھیان رکھتا ہے۔

Published: undefined

دوسری حکومت کبھی بھی یہ سوچ نہیں سکتی تھی کہ یہاں معاشی امداد کرنے سے شہید کے اہل کانہ کو اتنا مل جائے گا اور اروند کیجریوال کو دہشت گرد کہنا بالکل غلط ہے۔ اروند کیجریوال نے ملک کے لئے بہت ہی کام کیے ہیں اور وہ ایسا کبھی ملک کے تئیں سوچ نہیں سکتے ہیں۔

Published: undefined

وہ پہلے بھی ملک کے مفاد میں تھے اور آگے بھی رہیں گے۔ ان کو دہشت گرد کہنا مناسب نہیں ہے۔ انل کمار مینا نے بتایا کہ ان کے والد گلزاری لال دہلی پولس میں ہیڈ کانسٹبل تھے۔ والد کی موت پر وزیراعلی کیجریوال کی طرف سے ایک کروڑ روپے کی امدادی رقم ملی ہے جس سے ان کی معاشی صورت حال بہتر ہوئی۔ اس کے لئے ان کا بہت بہت شکریہ کرتے ہیں کہ انہوں نے ہمارے لئے اتنا کچھ کیا ہے۔وہ مجھے بہت ہی عام انسان لگتے ہیں۔ انہوں نے لوگوں کے لئے بہت کچھ کیا ہے۔ وہ دہشت گرد نہیں ہیں۔

Published: undefined

روی نے بتایا کہ ’’میرے والد دہلی میں اے ایس آئی تھے۔ میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ایسے الفاظ کا استعمال نہیں ہونا چاہیے۔ سیاست میں ہو یا کہیں اور ہو، ایسے بیان بالکل نہیں دینا چاہیے۔ اگر آپ کسی وزیراعلی کو دہشت کہہ رہے ہیں تو یہ سراسر غلط ہے۔ لوگوں کو اشتعال دلانے والی بات ہے۔ واضح رہے کہ مرکزی وزیر پرکاش جاویڈکر اور رکن پارلیمنٹ پرویش ورما کی طرف سے اروندکیجریوال کو دہشت گرد کہے جانے پر عام آدم پارٹی میں زبردست اشتعال ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined