سنجیو بالیان، تصویر @drsanjeevbalyan
سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی کے سرکردہ لیڈر سنجیو بالیان نے آج اپنی ہی حکومت پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے انتظامیہ کے افسران پر خوب غصہ نکالا۔ معاملہ شاملی کا ہے جہاں مندر کی دکانوں پر قبضہ معاملہ میں چل رہا تنازعہ سرخیوں میں ہے۔ اس تعلق سے 25 مارچ کو بی جے پی کے ضلع سکریٹری وویک پریمی کو پولیس نے گرفتار کر جیل بھیج دیا تھا۔ اسی معاملے میں بدھ کے روز تاجروں نے بازار بند کی اپیل کی تھی اور شیو چوک پر دھرنا دے کر بیٹھ گئے۔ اس دوران بازار تو بند نہیں ہوا، لیکن لوگوں کی بھیڑ ضرور جمع ہو گئی۔
Published: undefined
اس دھرنا والی جگہ پر آج سنجیو بالیان اپنے حامیوں کے ساتھ پہنچ گئے اور تاجروں کے حق میں آواز بلند کرتے نظر آئے۔ انھوں نے انتظامیہ کے تئیں اپنی شدید ناراضگی کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ بی جے پی حکومت میں بھی انتظامیہ فرضی مقدمات کر رہا ہے۔ انھوں نے وویک پریمی کو غلط طریقے سے گرفتار کیے جانے کی مخالفت کی۔ تاجروں کے دھرنے کی قیادت اپنے کندھے پر لیتے ہوئے انھوں نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ وہ وویک پریمی کو جلد چھوڑے اور ساتھ ہی غنڈہ ایکٹ بھی ہٹائے۔ پولیس نے ان کا یہ مطالبہ پورا کرنے کا یقین دلایا جس کے بعد دھرنا ختم ہوا۔
Published: undefined
واضح رہے کہ معاملہ صدر کوتوالی علاقہ کے گاندھی چوک کے پاس شیومورتی کے قریب کا ہے۔ یہاں سنجیو بنسل کی دکان ہے۔ اس پر کچھ باباؤں نے قبضہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ باباؤں کی طرف سے فرضی مقدمہ بھی درج کروایا گیا تھا۔ اسی معاملے میں پولیس نے منگل کے روز بی جے پی لیڈر وویک پریمی کو گرفتار کر جیل بھیج دیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined