قومی خبریں

ناگپور کی ایس بی ایل انرجی فیکٹری میں دھماکہ، 15 لوگوں کی موت، 18 مزدور شدید زخمی

ایس پی ہرش پودار نے واردات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکہ صبح 6 سے 7 بجے کے درمیان ہوا۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب مزدور دھماکہ خیز مواد تیار کر رہے تھے۔

<div class="paragraphs"><p> دھماکہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

دھماکہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس

 

مہاراشٹر کے ناگپور ضلع کی کٹول تحصیل واقع راؤل گاؤں میں آج صبح بھیانک صنعتی حادثے نے پورے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کان کنی اور صنعتی دھماکہ خیز مواد تیار کرنے والی کمپنی ایس بی ایل انرجی لمیٹڈ کی فیکٹری میں ہوئے زبردست دھماکے کے نتیجے میں 15 لوگوں کی موت ہوگئی جب کہ 18 مزدورشدید طور پرزخمی بتائے جارہے ہیں۔ اس دوران ناگپور (دیہات) پولیس سپرنٹنڈنٹ ہرش پودار نے واردات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکہ صبح 6 سے 7 بجے کے درمیان ہوا۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب مزدور دھماکہ خیز مواد تیار کر رہے تھے۔ دھماکہ اتنا شدید دار تھا کہ اس کی آواز کئی کلومیٹر دور تک سنی گئی اور قریبی دیہاتوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

Published: undefined

بتایا جارہا ہے کہ حادثے کے وقت یونٹ کے اندر 25 سے 30 مزدور موجود تھے۔ دھماکے کے بعد فیکٹری کے احاطے میں زبردست آگ بھڑک اٹھی جس سے صورتحال مزید بگڑ گئی۔ دھوئیں کے بادل دور دور تک پھیل گئے جس سے مقامی لوگوں میں افراتفری مچ گئی۔ واردات کے فوری بعد پولیس، فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر ناگپور کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں کئی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ انتظامیہ کو خدشہ ہے کہ کچھ مزدورابھی بھی ملبے کے نیچے یا فیکٹری کے احاطے میں پھنسے ہو سکتے ہیں۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ملبہ ہٹانے کا کام تیزی سے کیاجارہا ہے۔

Published: undefined

ضلعی انتظامیہ نے پورے علاقے کو سیل کردیا ہے اور سکیورٹی کے لیے اضافی پولیس فورس تعینات کر دی ہے۔ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر دھماکہ خیز مواد کی تیاری کے عمل کے دوران تکنیکی خرابیوں یا حفاظتی معیارات میں لاپرواہی کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے حالانکہ سرکاری تصدیق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی کی جائے گی۔ مقامی لوگوں کے مطابق دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ زمین لرز گئی، کئی گھروں کے شیشے ٹوٹنے کی اطلاعات ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined