قومی خبریں

سیاسی رواداری کی مثال: رانچی میں راجیو گاندھی کا مجسمہ نصب کرائیں گے بی جے پی کے رکن اسمبلی

بی جے پی ایم ایل اے کے مرحوم والد اور ریاست کے سابق وزیر صحت ہیمنت پرتاپ شاہی دیہاتی کی خواہش تھی کہ رانچی کے ایچ ای سی علاقے میں واقع راجیو گاندھی گارڈن میں سابق وزیر اعظم کا مجسمہ نصب کیا جائے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

رانچی: جھارکھنڈ کے بی جے پی ایم ایل اے بھانو پرتاپ شاہی رانچی کے ایک پارک میں کانگریس کے آنجہانی رہنما اور سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کا مجسمہ نصب کرائیں گے، اس کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ راجیو گاندھی کا لائف سائز مجسمہ بھی تیار ہے۔ بی جے پی ایم ایل اے کے مرحوم والد اور ریاست کے سابق وزیر صحت ہیمنت پرتاپ شاہی دیہاتی کی خواہش تھی کہ رانچی کے ایچ ای سی علاقے میں واقع راجیو گاندھی گارڈن میں سابق وزیر اعظم کا مجسمہ نصب کیا جائے۔ وہ بطور وزیر اعظم راجیو گاندھی کے کاموں سے بہت متاثر تھے۔

Published: undefined

ایم ایل اے بھانو پرتاپ شاہی نے کہا کہ ان کے والد کو راجیو گاندھی کا مجسمہ ان کی زندگی میں تعمیر کروایا گیا تھا لیکن اسے نصب کرنے سے پہلے ہی ان کا انتقال ہو گیا۔ شاہی کے مطابق مجسمہ کی تنصیب کے سلسلے میں کانگریس کے وزیر سے بات چیت ہو گئی ہے۔ ان کی خواہش ہے کہ سب کی رضامندی سے تاریخ طے کرنے کے بعد راجیو گاندھی کا مجسمہ نصب کیا جائے۔

Published: undefined

بھانو پرتاپ شاہی جو کہ بی جے پی کے ایک بے باک قانون ساز کے طور پر جانے جاتے ہیں، ریاست کے بھاوناتھ پور حلقہ کی نمائندگی کرتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ کانگریس کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج بھی درج کراتے ہیں۔

Published: undefined

ان کا کہنا ہے کہ سیاسی نظریہ اپنی جگہ ہے۔ ان کے والد بھی زندگی بھر اصولوں کی سیاست کرتے رہے اور پارٹی سے بالاتر کئی سیاسی جماعتوں کے قائدین کو عزت دی۔ انہوں نے کہا کہ اپنے والد کے خواب کو پورا کرنے کے لیے راجیو گاندھی کا مجسمہ لگانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined