قومی خبریں

ہر سیاسی جماعت انتخابات میں حصہ لینے کے لئے ہمیشہ تیار ہوتی ہے: محبوبہ مفتی

پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی سیاسی جماعت انتخابات میں حصہ لینے کے لئے ہمیشہ تیار ہوتی ہے

محبوبہ مفتی / تصویر آئی اے این ایس
محبوبہ مفتی / تصویر آئی اے این ایس 

سری نگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی سیاسی جماعت انتخابات میں حصہ لینے کے لئے ہمیشہ تیار ہوتی ہے۔ حالیہ ہلاکتوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وادی میں لوگ خاص طور پر پنڈت برادری کے لوگ سہمے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میلہ کھیر بھوانی میں عقیدت مندوں کی کم تعداد میں شرکت کرنا اسی ڈر کا نتیجہ ہے۔

Published: undefined

موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز یہاں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ’حالیہ ہلاکتوں سے لوگ خاص طور پر پنڈت برادری کے لوگ سہمے ہوئے ہیں ان کو ٹرانزٹ کیمپوں میں بند کر دیا گیا‘۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے خوف کے ماحول کی وجہ سے ہی میلہ کھیر بھوانی میں اس سال کم تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔

Published: undefined

بی جے پی کی ترجمان کی پیمبر اسلام (ص) کے خلاف نا زیبا الفاظ استعمال کرنے کے حوالے سے پوچھے جانے پر محبوبہ مفتی نے کہا کہ بی جے پی کی ترجمان نے امت مسلمہ کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے اس سے دنیا بھر کے مسلمان تکلیف میں ہیں۔ انہوں نے کہا: ’پیمبر اسلام(ص) کے خلاف نازیبا الفاظ کوئی بھی مسلمان برداشت نہیں کر سکتا ہے لیکن پچھلے کئی برسوں سے بی جے پی مسلمانوں کے خلاف ایک ماحول تیار کر رہا ہے کہ ان کو کیا پہننا ہے کیا کھانا ہے‘۔

Published: undefined

القاعدہ کی دھمکی کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا: ’میں کسی بھی قسم کی دھمکی کی مذمت کرتی پوں لیکن اس دھمکی سے بی جے پی کو یہ موقعہ ملے گا کہ وہ اپنے اس بیانیے کو جاری رکھے کہ ملک میں ہندو خطرے میں ہیں‘۔ انہوں نے کہا: ’بی جے پی نے اپنی پارٹی کے ترجمان کے خلاف اس وقت تک کوئی کارروائی نہیں کی جب تک مسلمان ممالک نے غصے کا اظہار کیا اور ہندوستان کی چیزوں کا بائیکاٹ کرنے کی بات کی‘۔

Published: undefined

ان کا کہنا تھا کہ ملک کے لوگوں کو باہر کے ممالک میں عزت کی نگاہوں سے دیکھا جاتا ہے کہ یہ لوگ ایک سیکولر ملک سے تعلق رکھتے ہیں لیکن اس طرح کی باتوں سے ملک کی شبیہ کو نقصان پہنچے گا۔ انتخابات کے بارے میں پوچھے جانے پر سابق وزیر اعلیٰ نے کہا: ’جب بھی الیکشن ہوں گے تو کوئی بھی سیاسی پارٹی ان میں حصہ لینے کے لئے ہمیشہ تیار ہوتی ہے‘۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو