قومی خبریں

اس سے بہتر تو اسکول ہوتا ہے! راجیہ سبھا میں نائب صدر جمہوریہ کا تبصرہ

راجیہ سبھا چیئرمین نے کہا، ’’کسی رکن نے کہا ہے کہ یہ کوئی اسکول ہے؟ ارے بھائی، اسکول تو اس سے بہتر ہوتا ہے۔ وہاں کم از کم کارروائی تو کرسکتے ہیں‘‘۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے ایوان کے اراکین کے برتاؤ پر تبصرہ کرتے ہوئے بدھ کو کہا کہ اس سے بہتر تو اسکول ہوتا ہے۔

Published: undefined

نائیڈو نے صبح ایوان کی کارروائی شروع کرتے ہوئے ضروری دستاویز میز پر رکھوائے اور اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اراکین کو اپنا بیان دیتے ہوئے طے مدت کا دھیان رکھنا چاہیے۔ بیان دیتے وقت دیگر اراکین کو دھیرے بولنا چاہیے اور کارروائی میں رکاوٹ پیدا نہیں کرنی چاہیے۔ایوان میں نظام کو برقرار رکھنے کےلئے یہ ضروری ہے کہ سبھی اراکین ایوان کے ضابطوں پر عمل کریں۔

Published: undefined

راجیہ سبھا چیئرمین نے کہا، ’’کسی رکن نے کہا ہے کہ یہ کوئی اسکول ہے؟ ارے بھائی، اسکول تو اس سے بہتر ہوتا ہے۔ وہاں کم از کم کارروائی تو کرسکتے ہیں‘‘۔ قابل ذکر ہے کہ چیئرمین ایوان کا کام کاج مناسب انداز میں چلانے کے لئے نظام برقرار رکھنے پر زور دیتے ہیں اور اراکین سے ایوان کے ضابطوں اور روایات پر عمل کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔

Published: undefined

اس کے بعد چیئرمین نے صدر جمہوریہ کے خطاب پر اظہار تشکر پر بحث کرانے کے لئے وقفہ صفر اور وقفہ سوال نہ کرانے کا اعلان کیا اور بولنے کے لئے اراکین کے نام پکارے۔ بہوجن سماج پارٹی کے ویر سنگھ کو بولنے کے لئے 10منٹ کا وقت مانگنے پر نائیڈو نے کہا، ’’میں کیا کروں؟ عوام نے آپ کو وقت دیا ہی نہیں۔‘‘ سنگھ کو اپنا بیان دینے کے لئے تین منٹ کا وقت دیا گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined