قومی خبریں

جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ میں انکاؤنٹر، ایک ملی ٹنٹ ہلاک، آپریشن جاری

پولیس ترجمان نے بتایا کہ اونتی پورہ ترال میں تصادم آرائی کے دوران ایک ملی ٹنٹ مارا گیا۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں آپریشن ہنوز جاری ہے۔

سیکورٹی فورس، تصویر آئی اے این ایس
سیکورٹی فورس، تصویر آئی اے این ایس 

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ کے ترال علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان تصادم آرائی میں ایک عدم شناخت ملی ٹنٹ مارا گیا جبکہ آپریشن ہنوز جاری ہے۔ ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ اونتی پورہ ترال میں تصادم آرائی کے دوران ایک ملی ٹنٹ مارا گیا۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں آپریشن ہنوز جاری ہے۔

Published: undefined

قبل ازیں ذرائع نے بتایا کہ فوج اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے اونتی پورہ کے ترال علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ جوںہی تلاشی آپریشن کی ایک ٹیم مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچی تو وہاں چھپے ملی ٹنٹوں نے اس پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined