قومی خبریں

مہاراشٹر کے 11 وزرا مبینہ طور پر لاپتہ، وزیر اعلیٰ ٹھاکرے کا اہم اجلاس طلب

ادھو ٹھاکرے نے اپنی پارٹی کے رہنما اور ریاست کے شہری ترقی کے وزیر ایکناتھ شندے اور 10 سے زیادہ ارکان اسمبلی سے قانون ساز کونسل انتخابات کے بعد سے رابطہ نہ ہونے کے بعد ضروری میٹنگ طلب کی ہے

مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کی فائل تصویر، آئی اے این ایس
مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کی فائل تصویر، آئی اے این ایس  

ممبئی: مہاراشٹر میں ایم وی اے کی حکومت بحران کا شکار ہوتی نظر آ رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ادھو ٹھاکرے حکومت کے 11 وزرا مبینہ طور پر لاپتہ ہو گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مہاراشٹر کے وزیر اعلی اور شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے اپنی پارٹی کے رہنما اور ریاست کے شہری ترقی کے وزیر ایکناتھ شندے اور 10 سے زیادہ ایم ایل اے سے پیر کو قانون ساز کونسل انتخابات کے بعد سے رابطہ نہ ہونے کے بعد منگل کو ضروری میٹنگ طلب کی ہے۔

Published: undefined

قانون ساز کونسل کے انتخابات میں شیوسینا کے کچھ ایم ایل ایز کی طرف سے کراس ووٹنگ کے الزامات کے درمیان یہ بات سامنے آئی ہے۔ شیو سینا کے اراکین اسمبلی کے اچانک غائب ہونے کے باعث بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے حق میں کراس ووٹنگ کے تعلق سے مہاراشٹر میں جاری سیاسی اتھل پتھل مانا جا رہا ہے۔

Published: undefined

خیال کیا جاتا ہے کہ شیو سینا کے 'لاپتہ' ایم ایل اے شندے کے ساتھ گجرات کے سورت میں ہیں، جوبی جے پی کی حکومت والی ریاست ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ امکان ہے کہ شندے آج دوپہر دو بجے سورت میں میڈیا سے خطاب کریں گے۔

بی جے پی نے ایم ایل سی الیکشن میں پانچ سیٹیں جیتی ہیں، جس میں شیوسینا اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کو دو دو سیٹیں ملی ہیں۔ وہیں تعداد کم ہونے کے باوجود بی جے پی انتخابات میں بڑی جیت حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

Published: undefined

مہاراشٹر اسمبلی میں بی جے پی کے 106 ایم ایل اے ہیں، جب کہ ان کے امیدواروں کے لیے باقی ووٹ یا تو آزادایم ایل اے سے آئے ہیں، یا چھوٹی پارٹیوں یا دیگر پارٹیوں کےہیں۔ ٹھاکرے نے آج دوپہر تمام پارٹی ایم ایل ایز کی ایک ضروری میٹنگ بلائی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined