
الیکشن کمیشن آف انڈیا کی فل بنچ یکم مارچ کو مغربی بنگال کے دو روزہ دورے پرجائے گی۔ یہ 28 فروری کو حتمی ووٹر لسٹ کی اشاعت کی نئی تاریخ کے بعد کے دوسرے دن ہوگا، جس دن ریاست میں جاری خصوصی گہری نظر ثانی (ایس آئی آر) کا اختتام ہوگا۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کی فل بنچ کے مغربی بنگال کے دو روزہ دورے کی تاریخوں کو منگل کے روزنئ دہلی میں ای سی آئی کے ہیڈکواٹرمیں چیف الیکٹورل آفیسر(سی ای او) منوج کمار اگروال کی کمیشن کی فل بینچ کے ساتھ ہوئی اہم میٹنگ میں حتمی شکل دی گئی۔
Published: undefined
سی ای او کے دفتر کے ایک داخلی ذرائع نے کہا کہ کولکتہ پہنچنے کے بعد ای سی آئی کی فل بنچ کے ممبران کے ساتھ ساتھ ان کے سب آرڈینیٹ افسران، جیسے ایڈیشنل سی ای او، جوائنٹ سی ای او،ڈپٹی سی ای او اور ڈسٹرکٹ الیکٹورل آفیسر (ڈی ای او) کے ساتھ میٹنگ کریں گے تاکہ ریاست میںایس آئی آر کے بعد کے حالات کا جائزہ لیا جاسکے۔
Published: undefined
اس کے فوراً بعد ای سی آئی اس سال کے آخر میں ہونے والے اہم ریاستی اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ کی تاریخوں کا اعلان کرے گا۔ سی ای او کے دفتر کے اندرونی ذرائع نے کہا کہ یقینی طور پر ووٹنگ کی تاریخوں کا اعلان مارچ کے پہلے ہفتے میں کیا جائے گا جیسا کہ کمیشن نے نئی دہلی میں ہوئی منعقدہ میٹنگ میں سی ای او کو مطلع کیا ہے۔ میٹنگ میں اس سال مغربی بنگال میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے ممکنہ مراحل کی تعداد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Published: undefined
معلوم ہوا ہے کہ سی ای او نے سنگل فیز الیکشن پر اصرار کیا اور کہا کہ ان کا دفتر اس کے لیے تیار ہے بشرطیکہ سنٹرل آرمڈ پولیس فورس (سی اے پی ایف) کے اہلکاروں کی مناسب تعیناتی ہو۔ سی ای او کے دفتر کے داخلی ذرائع نے کہا کہ اگرچہ کمیشن نے مراحل کی تعداد کے بارے میں کوئی حتمی وعدہ نہیں کیا ہے، اس نے یقین دلایا ہے کہ کسی بھی حالت میں تین سے زیادہ مراحل نہیں ہوں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined