قومی خبریں

’ووٹ نہیں دیا تو بینک اکاؤنٹ سے 350 روپے کٹیں گے‘ میسج وائرل ہونے پر الیکشن کمیشن نے درج کرائی شکایت

الیکشن کمیشن نے دہلی پولیس کو شکایت دے کر ملزمان کو جلد پکڑنے اور ان کے اس میسج کو پھیلانے کے مقصد کو جاننے کی گزارش کی ہے۔

الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن 

نئی دہلی: سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک میسج وائرل ہو رہا ہے جس میں کہا گیا کہ اگر انتخابات میں حق رائے دہی کا استعمال نہیں کیا گیا تو آپ کے بینک کھاتے سے 350 روپے کاٹ لئے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن نے اس میسج کو فرضی قرار دیتے ہوئے دہلی پولیس کی اسپیشل سیل میں شکایت درج کرائی ہے۔ اسپیشل سیل کی سائبر یونٹ نے معاملہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

Published: undefined

دہلی پولیس کی اسپیل سیل کو دی گئی شکایت میں الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کے واٹس ایپ پر فیک نیوز گردش کر رہی ہے، جس کے عنوان میں لکھا گیا ہے ’’نہیں دیا ووٹ تو بینک اکاؤنٹ سے 350 روپے کاٹے گا چناؤ آیوگ۔‘‘ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ میسج فرضی ہے، کمیشن کی جانب سے ایسا کوئی حکم جاری نہیں کیا گیا ہے۔

Published: undefined

الیکشن کمیشن نے دہلی پولیس کو شکایت دے کر ملزمان کو جلد پکڑنے اور ان کے اس میسج کو پھیلانے کے مقصد کو جاننے کی گزارش کی ہے۔ خیال رہے کہ کچھ مہینوں بعد ہی اتر پردیش، پنجاب اور اتراکھنڈ سمیت پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہونے جا رہے ہیں، ایسے میں اس طرح کے میسج کے وائرل ہونے کے معاملہ کو الیکشن کمیشن نے سنجیدگی سے لیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined