قومی خبریں

ادھو ٹھاکرے کو راحت: لاک ڈاؤن کے درمیان مہاراشٹر میں الیکشن کا اعلان

مہاراشٹر قانون ساز کونسل کی نو سیٹوں کے لئے الیکشن 21 مئی کو ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے ان سیٹوں کے لئے الیکشن کو جمعہ کو منظوری دے دی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ممبئی/نئی دہلی: مہاراشٹر قانون ساز کونسل کی نو سیٹوں کےلئے الیکشن 21 مئی کو ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے ان سیٹوں کےلئے الیکشن کو جمعہ کو منظوری دےدی ہے۔ ملک میں کورونا انفیکشن کی روک تھام کےلئے نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان سیٹوں پر الیکشن پر روک لگا دی گئی تھی لیکن کل مہاراشٹر کے گورنر کوشیاری نے الیکشن کمیشن سے اپیل کی تھی کہ ان سیٹوں کےلئے الیکشن کرانے کی اجازت دی جائے۔

Published: 01 May 2020, 3:40 PM IST

واضح رہے ہ یہ سیٹیں 24 اپریل سے خالی پڑی ہیں۔مہاراشٹر کے وزیراعلی ادھو ٹھاکرے مقنہ کے کسی ایوان کے رکن نہیں ہیں۔ایسی صورت میں کوئی شخص صرف چھ ماہ تک ہی وزیراعلی یا وزیر رہ سکتا ہے۔ اب چھ ماہ کی مدت ختم ہورہی ہے اس لئے ان کا اس مدت کے بعد دونوں میں سے کسی ایک ایوان کا رکن منتخب ہونا لازمی ہے۔ذرائع کےمطابق کوشیاری کی درخواست کے جواز کے پیش نظر کمیشن نے الیکشن کی منظوری دےدی ہے۔

Published: 01 May 2020, 3:40 PM IST

کوشیاری نے مہاراشٹر میں موجودہ سیاسی عدم استحکام کی صورت حال کو ختم کرنے کے پیش نظر قانون ساز کونسل کی ان نو سیٹوں پر جلد از جلد الیکشن کرانے کی اپیل کی تھی، جو 24 اپریل سے خالی پڑی ہیں۔ الیکشن کمیشن کو لکھے اپنے خط میں گورنر نے کہا مرکزی حکومت نے ملک میں لاک ڈاؤن کے دوران راحت کےلئےکئی اقدامات کرنے کا اعلان کیا ہے اور قانون ساز کونسل کی خالی سیٹوں پر الیکشن کچھ ہدایات کے ساتھ مکمل کرائے جا سکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے کورونا کے بحران کے ضمن میں قانون ساز کونسل کی ان نو سیٹوں کے لئے الیکشن کے عمل کو روک دیا تھا۔

Published: 01 May 2020, 3:40 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 01 May 2020, 3:40 PM IST