
ممبئی: ایکناتھ شندے جمعرات کو مہاراشٹر شیوسینا قانون ساز پارٹی کے لیڈر منتخب ہوگئے۔ پارٹی ے نومنتخب اراکین اسمبلی کی آج شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کی صدارت میں یہاں واقع شیوسینا بھون میں میٹنگ ہوئی جس میں شندے کو قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا۔
Published: 31 Oct 2019, 2:52 PM IST
مہاراشٹر میں حال ہی میں اختتام پذیر ہوا اسمبلی الیکشن بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور شیوسینا نے ملکر لڑا تھا۔ بی جے پی کو 288رکنی اسمبلی میں 105سیٹوں پر جیت ملی تھی جبکہ شیوسینا 56پر کامیاب ہوئی تھی۔
Published: 31 Oct 2019, 2:52 PM IST
میڈیا رپورٹوں کے مطابق آدتیہ ٹھاکرے، ایکناتھ شندے، دیوکار راوت اور سبھاش دیسائی سمیت شیو سینا کے رہنما سہ پہر ساڑھے تین بجے مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کرنے جا رہے ہیں۔
Published: 31 Oct 2019, 2:52 PM IST
انتخابی نتائج آئے ہوئے ایک ہفتہ سے زیادہ گزرجانے کے بعد دونوں جماعتوں میں ابھی وزیراعلی کے عہدہ پر کھینچ تان جاری ہے۔شیوسینا وزیراعلی کے عہدہ کے لئے پچاس پچاس کے فارمولے پر بضد ہے جبکہ بی جے پی اس پر رضامند نہیں ہے۔ بدھ کو بی جے پی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں دیویندر فدنویس کو قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا تھا۔
Published: 31 Oct 2019, 2:52 PM IST
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 31 Oct 2019, 2:52 PM IST