قومی خبریں

عید الفطر: سچن سے لے کر عرفان اور کیف تک نے عید کی مبارکباد دی

سچن تندولکر نے اپنے آفیشل ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر لکھا کہ ’’عید منانے والے تمام لوگوں کو عید مبارک۔ دعا ہے کہ ایمان، ہمدردی اور سخاوت کا جذبہ ہم سب کی رہنمائی کرے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>عید مبارک، گرافکس ’قومی آواز‘</p></div>

عید مبارک، گرافکس ’قومی آواز‘

 

پورے ملک میں عید کا تہوار امن اور بھائی چارے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کئی کھلاڑی بھی عید کا تہوار انتہائی سادگی سے منا رہے ہیں۔ عید پر ہم وطنوں کو مبارکباد دینے والے ممتاز ہندوستانی کرکٹرس میں سچن تندولکر، عرفان پٹھان، یوسف پٹھان، وی وی ایس لکشمن اور محمد کیف شامل ہیں۔ ان سبھی نے سوشل میڈیا کے ذریعے اہل وطن کو مبارکباد پیش کی ہے۔

Published: undefined

سچن تندولکر نے اپنے آفیشل ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر لکھا کہ ’’عید منانے والے تمام لوگوں کو عید مبارک۔ دعا ہے کہ ایمان، ہمدردی اور سخاوت کا جذبہ ہم سب کی رہنمائی کرے۔‘‘ وی وی ایس لکشمن نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’یہ عید سب کے لیے خوشیاں، اچھی صحت اور ترقی لائے۔ عید مبارک۔‘‘ محمد کیف نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’آپ سبھی کو عید مبارک‘‘۔

Published: undefined

عرفان پٹھان نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ عید منائی اور اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ انہوں نے لکھا کہ ’’پٹھان خاندان کی طرف سے تمام لوگوں کو عید مبارک۔ اللہ رمضان کے دوران آپ کے تمام روزے قبول فرمائے۔‘‘ یوسف پٹھان نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’یہ مبارک دن ہماری زندگی میں امن، خوشی اور کبھی نہ ختم ہونے والی برکت لائے۔‘‘ محمد سراج نے بھی اپنے خاندان کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے عید مبارک لکھا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ مذہب اسلام میں عید الفطر کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ رمضان کے پورے مہینے روزے رکھنے کے بعد لوگ اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے انہیں عبادت کے لیے ہمت اور طاقت عطا فرمائی۔ اسی خوشی کو عید الفطر کے طور پر منایا جاتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined