قومی خبریں

رانچی اور جھارکھنڈ کے دیگر مقامات پر ای ڈی کے چھاپے جاری

ای ڈی کی ٹیم آج بدھ کی صبح دو گاڑیوں میں ابھیشیک پرساد کے گھر پہنچی اور ریتو روڈ کے شیو پوری میں واقع ابھیشیک پرساد کے گھر پر چھاپہ مار رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم نے جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کے پریس مشیر ابھیشیک پرساد عرف پنٹو، صاحب گنج کے ڈی سی رام نیواس یادو اور ان کے متعدد قریبی معتمدین کی رہائش گاہوں پر چھاپہ مارکارروائی شروع کی ہے۔

Published: undefined

ای ڈی کی ٹیم بدھ کی صبح دو گاڑیوں میں ابھیشیک پرساد کے گھر پہنچی اور ریتو روڈ کے شیو پوری میں واقع ابھیشیک پرساد کے گھر پر چھاپہ مار رہی ہے۔ پریس ایڈوائزر کے گھر کے باہر بھی سکیورٹی فورسز تعینات ہیں۔ کسی کو اندر سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ دوسری طرف ای ڈی کی ٹیم ونود سنگھ کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار رہی ہے جو وزیر اعلیٰ کے قریبی دوست بتائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ ای ڈی کی ٹیم کئی دیگر مقامات پر بھی چھاپے مار رہی ہے۔

Published: undefined

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی ٹیم غیر قانونی کان کنی کے ذریعے منی لانڈرنگ کے معاملے میں رانچی اور راجستھان میں 10 سے زیادہ مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔ای ڈی کے ذرائع نے بتایا کہ ای ڈی کے ذریعہ ابھیشیک پرساد عرف پنٹو (میڈیا ایڈوائزر، سی ایم ہیمنت سورین)، آئی اے ایس رام نیواس یادو (ڈپٹی کمشنر صاحب گنج اور راجستھان میں رہائش)، آرکیٹیکٹ ونود کمار، کھوڈنیا برادرس (صاحب گنج)، پپو یادو (دیوگھر)، ڈی ایس پی راجیندر دوبے (ہزاری باغ اور دیگر مقامات)، ابھے سراوگی (کولکاتہ) اور اودھیش کمار کے خلاف چھاپے مارہے جارہے ہيں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined