قومی خبریں

ای ڈی نے عآپ لیڈر دیپک سنگلا کو کیا گرفتار، بینک فراڈ اور مشکوک رقم کے لین دین کا ہے معاملہ

عآپ لیڈر آتشی نے کہا کہ ’’جس طرح مرکزی حکومت نے مغربی بنگال میں ای ڈی اور سی بی آئی کو ہتھیار بنا کر استعمال کیا اسی طرح اب پنجاب اور گوا میں بھی ایجنسیوں کے ذریعہ سیاسی دباؤ بنایا جا رہا ہے۔‘‘

ای ڈی، تصویر آئی اے این ایس
ای ڈی، تصویر آئی اے این ایس 

بینک فراڈ اور منی لانڈرنگ سے منسلک معاملے کو لے کر ای ڈی کی ٹیم نے دہلی اور گوا میں چھاپے ماری کے بعد عام آدمی پارٹی کے لیڈر دیپک سنگلا کو گرفتار کر لیا ہے۔ ای ڈی کے مطابق یہ کارروائی بینک فراڈ اور مشکوک رقم کے لین دین کی تحقیقات کے تحت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ آج صبح سے ہی دہلی اور گوا سمیت تقریباً 7 ٹھکانوں پر ای ڈی کی جانب سے تلاشی مہم چلائی جا رہی تھی۔ یہ کارروائی پریونشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے تحت کی گئی۔

Published: undefined

موصولہ اطلاعات کے مطابق ای ڈی کی یہ کارروائی منی لانڈرنگ اور 100 کروڑ کے بینک فراڈ سے متعلق معاملے میں کی گئی ہے۔ کئی گھنٹوں تک چلی تلاشی اور پوچھ تاچھ کے بعد دیپ سنگلا کو گرفتار کیا گیا۔ ایجنسی نے دہلی اور گوا میں ایک ساتھ چھاپے مار کر دستاویزات، ڈیجیٹل ریکارڈ اور مالی لین دین سے وابستہ اہم شواہد اکٹھے کیے ہیں۔ ای ڈی فی الحال ضبط کیے گئے دستاویزات اور الیکٹرانک آلات کی جانچ کر رہی ہے۔ ایجنسی یہ پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ مبینہ منی لانڈرنگ اور بینک فراڈ نیٹورک میں اور کون کون سے لوگ شامل ہیں اور رقم کا استعمال کن ذرائع سے کیا گیا ہے۔

Published: undefined

دیپک سنگلا کی گرفتاری پر عآپ کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ پارٹی نے مرکزی حکومت اور بی جے پی پر مرکزی ایجنسیوں کے غلط استعمال کا الزام عائد کیا ہے۔ پارٹی کے لیڈران کا کہنا ہے کہ اپوزیشن پارٹیوں کو ڈرانے اور ان کی سیاسی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے ای ڈی، سی بی آئی اور دیگر ایجنسیوں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ عآپ لیڈر آتشی نے الزام عائد کیا ہے کہ ’’جس طرح مرکزی حکومت نے مغربی بنگال میں ای ڈی اور سی بی آئی کو ہتھیار بنا کر استعمال کیا اسی طرح اب پنجاب اور گوا میں بھی ایجنسیوں کے ذریعہ سیاسی دباؤ بنایا جا رہا ہے۔‘‘

Published: undefined

آتشی کے علاوہ عآپ لیڈر سوربھ بھاردواج نے بھی سوشل میڈیا کے ذریعہ ای ڈی کی کارروائی پر سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ ’’گوا کے شریک انچارج دیپک سنگلا کے دہلی اور گوا واقع کئی ٹھکانوں پر چھاپے مارے کی ہے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے الزام عائد کیا کہ ’’عام آدمی پارٹی کے لیڈران کو مسلسل ای ڈی، سی بی آئی اور اے سی بی جیسی ایجنسیوں کے ذریعہ نشانہ بنایا جا رہا ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined